'ہماری سڑکیں ٹوٹی پھوٹی اور صحن میں بم ہیں'

گیارہ برس کی عمر میں فلسطینی پیغام دنیا تک پہنچانے والے گلوکار عبدالرحمٰن الشنطي سے ملیے۔

غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ریپر عبدالرحمٰن الشنطي کی عمر صرف 11 برس ہے لیکن ان کی جنگ پر گائی نظمیں اور فلسطینی علاقے کی تکالیف ہزاروں لوگوں تک پہنچ چکی ہیں۔

انگریزی زبان میں ان کی نظموں کا پیغام امن اور انسانیت ہے۔

خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق غزہ شہر میں عبدالرحمٰن الشنطي کی اپنے سکول کے باہر گانے کی ایک ویڈیو میں ان کے کلاس فیلوز ان کے اردگرد موجود ہیں جنہوں نے سکول یونیفارم پہن رکھے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو ہزاروں لوگوں نے دیکھا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 مشہور برطانوی ریپر لوکی نے ان کی ویڈیو کو شیئر بھی کیا ہے۔

ان کے ایک گانے کے الفاظ ہیں'میں آپ کو یہ بتانے کے لیے یہاں آیا ہوں کہ ہماری زندگیاں سخت ہیں۔ ہماری سڑکیں ٹوٹی پھوٹی اور صحن میں بم ہیں۔' ان کے اس گانے کا نام'غزہ کا پیامبر' ہے۔ 

اس گانے میں اسرائیل اور غزہ کے مسلمان حکمرانوں کے درمیان ہونے والی تین تباہ کن جنگوں کی جانب اشارہ کیا گیا ہے۔

اگرچہ الشنطی کی زبان عربی ہے تاہم وہ انگریزی میں بڑی روانی اور عمدہ لہجے کے ساتھ گاتے ہیں۔ 

انگریزی زبان کی یہ مہارت انہوں نے امریکی ریپرز ایمینم، ٹیوپک اور ڈی جے خالد کے گانے سن کر حاصل کی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا