انشورنس کی رقم کے لیے اپنا ہاتھ کاٹنے والی خاتون کو سزا

سلووینیا کی عدالت نے ایک خاتون کو انشورنس رقم کے حصول کے لیے اپنا ہاتھ کاٹنے پر دو سال کی سزا سنا دی ہے۔

جولیجا اڈلیسک کو گذشتہ سال کے آغاز پر آرے سے اپنا ہاتھ کاٹنے پر گرفتار کیا گیا تھا (پکسابے)

سلووینیا کی عدالت نے ایک خاتون کو انشورنس رقم کے حصول کے لیے اپنا ہاتھ کاٹنے پر دو سال کی سزا سنا دی ہے۔

22 سالہ خاتون جولیجا اڈلیسک پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لیے خود ہی اپنا ہاتھ کاٹ ڈالا۔

جولیجا کے 30 سالہ ساتھی کو انہیں ایسا کرنے کی رغبت دلانے پر تین سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

سلووینیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ سزا جمعے کو لجوبلجانا ضلع کی عدالت نے سنائی۔

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ عدالت میں خود کو بے گناہ قرار دینے والے جوڑے نے اس سزا پر اپیل کا فیصلہ کیا ہے یا نہیں۔

جولیجا اڈلیسک کو گذشتہ سال کے آغاز پر آرے سے اپنا ہاتھ کاٹنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے ایسا چار لاکھ 70 ہزار ڈالر کی انشورنس رقم حاصل کرنے کے لیے کیا تھا۔

خاتون پر الزام تھا کہ انہوں نے واقعہ مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ سرانجام دیا۔ اس واقعے میں ان کے ساتھ تین دیگر افراد بھی شامل تھے۔

واقعے سے قبل ان افراد کی جانب سے پانچ مختلف انشورنس کمپنیوں کے ساتھ لائف اینڈ انجری انشورنس کے کئی معاہدے کیے گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولیس کے مطابق جولیجا کو امید تھی کہ وہ ان کمپنیز سے تین لاکھ 80 ہزار یوروز کی انشورنس اور عمر بھر ماہانہ تین ہزار یوروز کی امدادی رقم حاصل کر پائیں گی۔

اس گروہ نے کٹا ہوا ہاتھ ہسپتال لانے کے بجائے وہیں چھوڑ دیا تھا جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ انہیں امید تھی کہ مستقل معذوری کی بنیاد پر انہیں انشورنس کی رقم سے تین گنا زائد رقم مل سکتی ہے۔

پولیس کے مطابق ان افراد نے اس واقعے کو ایک حادثہ قرار دیا تھا۔

لیکن حکام نے کم وقت میں ہی مذکورہ مقام سے وہ کٹا ہوا ہاتھ تلاش کر لیا اور ڈاکٹرز اس ہاتھ کو کوشش کے بعد جولیجا کے جسم سے دوبارہ جوڑنے میں بھی کامیاب ہو گئے۔

سلووینیا ان کم آمدنی والے ممالک میں شامل ہے جہاں اوسط ماہانہ آمدن ایک ہزار یورز تک ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا