روبوٹ جج، 1000 سالہ انسان اور گوگل سے فراڈ

اس ہفتے کی پانچ ٹاپ ٹیکنالوجی کی خبریں

اسٹونیا کی وزارت انصاف نے باضابطہ طور پر ملک کے چیف ڈیٹا افسر سے کہا ہے کہ وہ عدالتوں میں بڑی تعداد میں زیر التوا معمولی مقدمات سے نمٹنے کے لیے ’روبوٹ جج‘ بنائیں۔

ٹیکنالوجی کی تیز رفتار دنیا میں روزانہ نئی خبریں سامنے آتی اور گم ہو جاتی ہیں، لیکن یہاں ہم آپ کو اس ہفتے کی پانچ دلچسپ اور اہم سائنسی خبروں سے آگاہ کرنے جا رہے ہیں۔

اسٹونیا کا روبوٹ جج

اسٹونیا نے عدالتوں میں زیر التوا معمولی مقدمات نمٹانے کے لیے ’روبوٹ جج‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹونیا کی وزارت انصاف نے باضابطہ طور پر ملک کے چیف ڈیٹا افسر سے کہا ہے کہ وہ عدالتوں میں بڑی تعداد میں زیر التوا معمولی مقدمات سے نمٹنے کے لیے ’روبوٹ جج‘ بنائیں۔

توقع کی جا رہی ہے کہ مصنوعی ذہانت رکھنے والا یہ جج قانونی دستاویزات اور دوسری متعلقہ معلومات کا تجزیہ کرتے ہوئے فیصلے کرے گا۔

یہ منصوبہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے انصاف کی فراہمی میں بڑی پیش قدمی ہے لیکن روبوٹ جج کے فیصلے کو انسانی جج  تبدیل کرنے کا اختیار رکھے گا۔ بشکریہ فیوچرزم

فیس بک، گوگل سے فراڈ

گوگل اور فیس بک سے فراڈ کے الزام میں لتھوینیا کے ایک شخص کو قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

50 سالہ ولڈاس ریماساؤسکا پر الزام ہے کہ انہوں نے 2015 اور 2013 کے درمیان گوگل اور فیس بک کو ہارڈ ویئر بنانے والی کمپنی ’کوانٹا کمپیوٹر‘ کے نام سے پیسوں کی ادائیگی کی جعلی رسیدیں بھیجیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس دوران ولڈاس نے اسی  کمپنی کے نام سے لٹویا اور قبرص میں بینک اکاؤنٹ کھولے اور گوگل اور فیس بک کی جانب ان اکاؤنٹس میں ادائیگیوں کے بعد فوراً ہی رقم دنیا کے دوسرے حصوں میں اپنے ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل کر دی۔

ولڈاس نے بینکوں سے پیسے منتقل کرنے کے لیے فیس بک اور گوگل کے نام سے جعلی رسیدیں، آفیشل خطوط اور معاہدے استعمال کیے۔ بشکریہ دی انکواریر

ہواوے کے سمارٹ چشمے

چین میں سمارٹ فون بنانے والی بڑی کمپنی ہواوے نے سن گلاسز کے کورین برانڈ جنٹل مانسٹر کے اشتراک سے نئے سمارٹ چشمے متعارف کرا دیے ہیں۔

ہواوے کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد فیشن اور ٹیکنالوجی کو سمارٹ چشموں میں سمونا ہے۔

ہواوے نے چھ سال قبل گوگل گلاس کی ناکامی سے سبق سیکھتے ہوئے بتایا کہ اس کی توجہ چشموں پر ہے ناکہ ان میں ڈالی جانے والی ٹیکنالوجی پر۔

گوگل کے سمارٹ گلاس اور سنیپ چیٹ کے سپیکٹیکلز کے برعکس ہواوے کے چشموں میں کیمرے نصب نہیں ہوں گے۔ بشکریہ انڈیپنڈنٹ

انسان کی عمر 1000 سال؟

ایک سائنس دان او بری ڈے گرے کا خیال ہے کہ بائیو ٹیکنالوجی کے میدان میں ہونے والی ترقی کی مدد سے آج کے انسان کی عمر کو 1000 سال تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

ڈی گرے کا شمار سلیکون ویلی کے ان سائنس دانوں میں ہوتا ہے جو ٹیکنالوجی کی مدد سے انسانی عمر کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

دی ویک میں ڈی گرے کے ایک بیان کے مطابق، انسان کی عمر بڑھانے کے خیال کو غیر معمولی سمجھنا خود میرے لیے حیران کن ہے۔ بشکریہ فیوچرازم

امریکہ 5 سالوں میں چاند پر جانے کے لیے بضد

امریکی نائب صدر مائیک پینس نے اعلان کیا ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں امریکیوں کو ہر صورت میں چاند پر جانا ہوگا۔

الباما میں ناسا کے مارشل سپیس فلائٹ سینٹر میں نیشنل سپیس کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پینس نے کہا ’ہم خلائی دوڑ کا حصہ ہیں، جیسا کہ ہم 1960 کی دہائی میں تھے۔

امریکہ کی خلائی ایجنسی ناسا نے نائب صدر کا چیلنج قبول کیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی سائنس