پلے سٹیشن فائیو کو پیشگی آرڈر کے لیے پیش کر دیا گیا لیکن ایسا کرنا بہت مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ اسے خریدنے کی جلد بازی اب تک ایک ویب سائٹ کو دباؤ کی وجہ سے آف لائن کر چکی ہے اور دکاندار زیادہ طلب اور آخری لمحات میں اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔
سونی نے آخر کار اپنے پی ایس فائیو کنسول کی قیمت اور ریلیز کی تاریخ کا انکشاف کر دیا۔ یہ اعلان بدھ کی شام ہونے والی ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔ اس سلسلے میں کئی نئے ٹائٹلز کی نمائش بھی کی گئی، جن میں ہیری پورٹر سیریز کی نئی گیم بھی شامل ہے۔ سونی کا کہنا ہے کہ یہ کنسول نومبر تک پیش کر دیا جائے گا۔
تقریب کے ختم ہوتے ہی سونی کی کہنا تھا کہ وہ نومبر میں ریلیز سے قبل امریکہ میں اس کے پیشگی آرڈرز جمعرات سے کھول رہی ہے۔ان میں سے کچھ پیشگی آرڈرز وقت سے کچھ پہلے ہی آن لائن ہو گئے اور ان کا فوری طور پر فائدہ اٹھانے کی کوشش نے گیم سٹاپ اور دکانداروں کے لیے کئی مسائل پیدا کر دیے ہیں۔
گیم سٹاپ کی ویب سائٹ پر جاتے ہی ایک پیغام دکھائی دیتا ہے، جس کے مطابق ویب سائٹ میں کوئی نقص ہے اور اس پیغام میں کھلاڑیوں کو بتایا جاتا ہے کہ انہیں اس ویب سائٹ کو دیکھنے کی 'اجازت نہیں۔'
بظاہر اس نقص سے صرف پلے سٹیشن کے پیجز ہی نہیں بلکہ گیم سٹاپ کی پوری ویب سائٹ متاثر ہوئی ہے۔ ویب سائٹ کا ہوم پیج اور باقی مصنوعات والے پیجز پر بھی یہی پیغام دکھائی دے رہا ہے۔ اپنی پریس ریلیز میں پیشگی آرڈرز کا اعلان کرتے ہوئے گیم سٹاپ نے ممکنہ طور پر 'زیادہ طلب' کے حوالے سے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ رسد کی مقدار محدود ہو گی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
کمپنی کے چیف مرچنڈائزنگ آفیسر کرس ہومیسٹر کا کہنا ہے کہ 'انتظار آخر کار ختم ہو گیا۔ اب خریدار بے پناہ انتظار کیے جانے والے پلے سٹیشن فائیو کنسول کے لیے آج سے پیشگی آرڈر کرنے کے اہل ہیں اور ایکس باکس سیریز ایک اور ایس کنسول کے لیے 22 ستمبر سے گیمزسٹاپ ڈیجیٹل کے پلیٹ فارم پر آرڈر کر سکیں گے۔ ان کنسول کی طلب بہت زیادہ ہو گی۔ تو ہم اپنے کسٹمزر کو مشورہ دیتے ہیں وہ ابھی سے اپنے سسٹم کے لیے منصوبہ بندی کر لیں۔'
گو کہ ٹارگٹ ویب سائٹ نے لوگوں کو پیشگی آرڈر کرنے کی اجازت دی ہے لیکن وہ لوگ بھی، جو یہ پیشگی آرڈر کر کے پی ایس فائیو اپنی آن لائن باسکٹ میں محفوظ کر چکے تھے، انہیں بھی 'مسائل' کا سامنا رہا ہے اور انہیں کہا گیا کہ یہ کنسول ابھی دستیاب نہیں۔
© The Independent