بلوچستان کے نوجوان بل گیٹس کے ’ہیرو‘

اپنی نامزدگی کے حوالے سے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے سکندر بزنجو کا کہنا تھا کہ ’انہیں بہت خوشی ہے کہ بل گیٹس نے ان کی اور ان کی ٹیم کے اقدامات کو سراہا۔‘

بلوچستان کے گاؤں نال سے تعلق رکھنے والے نوجوان سکندر بزنجو اور ان کے ساتھیوں بانڑی مینگل، ڈاکٹر یاسر بلوچ  اور خالد اسمعیل نے ’بلوچستان یوتھ اگینسٹ کرونا‘ نامی سماجی تنظیم کا آغاز کیا۔

اس تنظیم کے تحت انہوں نے حال ہی میں سیلابی امداد کے لیے اور چند ماہ قبل کرونا کی وبا سے بچاؤ کے لیے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں جہاں دیگر امدادی ٹیمیوں کی رسائی محدود تھی وہاں لوگوں کی مدد اور کرونا کے حوالے سے انہیں آگاہی فراہم کی۔

سکندر اور ان کی ٹیم نے ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے امدادی سامان یعنی گھر کا راشن، ہاتھ دھونے کے صابن اور سینیٹائزرز پہنچائے، مقامی ڈاکٹرز کو کرونا سے بچاؤ کے لیے کٹس فراہم کیں اور لوگوں میں کرونا سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کیا۔

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے سکندر بزنجو اور ان کی ٹیم کی خدمات کو سرہاتے ہوئے اپنی ویب سائٹ ’گیٹس نوٹس‘ پر ایک بلاگ ' 7unsung heroes of the pandemic' میں سنکدر کا نام اور تصاویر شائع کیں اور انہیں کرونا کے خلاف اقدامات کرنے والے دنیا کے سات ہیروز میں سے ایک کے طور پر نامزد کیا۔

اپنی نامزدگی کے حوالے سے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے سکندر بزنجو کا کہنا تھا کہ ’انہیں بہت خوشی ہے کہ بل گیٹس نے ان کی اور ان کی ٹیم کے اقدامات کو سراہا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بلوچستان میں سیلابی امداد اور کرونا کے خلاف مہم کے حوالے سے بتاتے ہوئے سکندر کا کہنا تھا کہ ’ہم نے بلوچستان کے ان دور دراز علاقوں میں جا کر لوگوں کی مدد کی جہاں حکومت اور دیگر فلاحی اداروں کی جانب سے ٹیموں کی رسائی مشکل تھی۔ وہاں کے لوگوں کو یہ لگ رہا تھا کہ کرونا ختم ہوگیا ہے۔ اس لیے ہم نے مقامی افراد کو کرونا کے حوالے سے ذیادہ سے ذیادہ آگاہی فراہم کی۔‘   

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی نئی نسل