گھبرانا نہیں ہے: ہسپتال سے منتقلی کے بعد صدر ٹرمپ کا پیغام

اپنی ویڈیو میں صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ 'میں اب بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ اتنا اچھا تو میں نے بیس سال پہلے بھی محسوس نہیں کیا تھا۔ مجھے واپس آنا تھا کیونکہ میری جگہ کوئی بھی لیڈر ہوتا تو واپس آتا۔ آپ بھی باہر نکلیں اور اپنے کام جاری رکھیں۔'

(اے ایف پی)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرونا وائرس سے متاثر ہونے اور تین دن تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد واپس وائٹ ہاوس منتقل ہو گئے۔

وائٹ ہاؤس واپس آنے پر امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے سے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے امریکی عوام سے مخاطب ہو کر انہیں کرونا وائرس سے نہ گھبرانے کی نصیحت کی ہے۔ یاد رہے امریکہ میں کرونا وائرس کی وجہ سے دو لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 'میں نے اس وائرس سے متاثر ہونے کے بعد بہت کچھ سیکھا ہے۔ اس کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں۔ اسے اپنے زندگیوں پر غلبہ نہ پانے دیں۔ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ آپ اسے شکست دے سکتے ہیں۔ ہمارے پاس دنیا کی بہترین ادویات اور سامان ہے۔'
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس بیماری سے جڑے خطرات سے آگاہ ہیں لیکن انہیں واپس آنا تھا کیونکہ انہیں بطور رہنما اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ والٹڑ ریڈ ملٹری میڈیکل سینٹر میں امریکہ کے بہترین ڈاکٹرز کے زیر علاج رہنے والے ٹرمپ کو کچھ ایسی تجرباتی ادویات بھی دی گئیں ہیں جو ابھی عوام کو دستیاب نہیں ہیں۔
اپنی ویڈیو میں صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ 'میں اب بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ اتنا اچھا تو میں نے بیس سال پہلے بھی محسوس نہیں کیا تھا۔ مجھے واپس آنا تھا کیونکہ میری جگہ کوئی بھی لیڈر ہوتا تو واپس آتا۔ آپ بھی باہر نکلیں اور اپنے کام جاری رکھیں۔'

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

صدر ٹرمپ کے اکاؤنٹ سے ہی جاری ہونے والی ایک اور ویڈیو میں انہیں واپس لانے والے میرین ون ہیلی کاپٹر کو وائٹ ہاؤس میں لینڈ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جس کے بعد وہ چلتے ہوئے جنوبی پورٹیکو بالکونی تک گئے اور واپس جاتے ہیلی کاپٹر کو دیکھ کر سلیوٹ کیا۔ وائٹ ہاؤس کے اندر جاتے ہوئے انہوں نے اپنا ماسک اتار کے اپنی جیب میں رکھ لیا۔
74 سالہ صدر ٹرمپ کے ڈاکٹرز کا کہنا کہ انہیں وائٹ ہاوس میں ہر لمحہ زیر نگرانی رکھا جائے گا۔ ان کے ڈاکٹر نیوی کمانڈر شون کونلی کے مطابق صدر ٹرمپ ابھی تک کرونا سے متاثر ہیں۔
ہسپتال سے نکلنے سے قبل صدر ٹرمپ کی ٹویٹ میں کہا گیا وہ جلد ہی الیکشن مہم پر واپس پہنچ جائیں گے۔
دوسری جانب صدراتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کے مد مقابل امیدوار جو بائڈن نے صدر ٹرمپ کی جانب سے کرونا وائرس کے خطرے کی اہمیت کو کم بتانے پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جوبائڈن کا کہنا تھا کہ 'مجھے امید ہے کہ اس سب سے گزرنے کے بعد صدر ٹرمپ امریکی عوام کو درست پیغام دیں گے کہ ماسک کتنی اہمیت کے حامل ہیں۔' ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کو روبہ صحت دیکھ کر انہیں خوشی ہے۔
سابق نائب صدر جو بائڈن نے اپنی الیکشن مہم میں صدر ٹرمپ کی کرونا وائرس کے حوالے سے حکمت عملی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ماسک نہ پہننے پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ