ستارہ پھٹ کر سورج سے پانچ ارب گنا روشن ہو گیا

ہبل ٹیلی سکوپ نے زمین سے سات کروڑ سال دور ایک ستارہ ایسا پھٹا کہ ہمارے سورج سے پانچ ارب گنا زیادہ روشن ہو گیا۔


امریکی خلائی ادارے ناسا کی ہبل خلائی دوربین نے سات کروڑ نوری سال کے فاصلے پر واقع کہکشاں NGC 2525 میں ایک ستارے کے پھٹنے کی تصویر کھینچی ہے۔ 

ناسا کے مطابق یہ ستارہ پھٹتے وقت یہ ستارہ سورج سے پانچ ارب گنا زیادہ روشن ہو گیا تھا۔ 

ستاروں کے ایسے دھماکوں کو ’سپر نووا‘ کہا جاتا ہے اور یہ کائنات کے سب سے زیادہ ہنگامہ خیز لمحات میں سے ایک ہوتا ہے جب یہ ستارہ بےانتہا توانائی خارج کرتا ہے۔ 

ستارہ اس وقت پھٹتا ہے جب اس کا ایندھن ختم ہو جائے۔ اس طرح ستارے کا مواد دھول کی شکل میں آس پاس پھیل جاتا ہے۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پھٹنے والا ستارہ بعض اوقات اتنا چمک دار ہو جاتا ہے کہ تمام کہکشاں کو ماند کر دیتا ہے۔ سپر نووا چند دن تک خوب روشن نظر آتا ہے، لیکن پھر رفتہ رفتہ یہ مدھم ہوتا چلا جاتا ہے اور چند ماہ تک نظروں سے اوجھل ہو جاتا ہے۔ 

سائنس دان اس طرح کے سپر نووا دھماکوں کی مدد سے دور دراز واقع کہکشاؤں کا زمین سے فاصلہ اور کائنات کے پھیلے کی رفتار کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سائنس