بچوں کے قریب آنے پر پہاڑی شیرنی کا ہائیکر کا تعاقب

امریکہ میں ایک ہائیکر کا ایک پہاڑی شیرنی سے خوفناک آمنا سامنا ہو گیا۔

امریکی ریاست یوٹا کے ایک ہائیکر کا ایک پہاڑی شیرنی سے اس وقت خوفناک آمنا سامنا ہو گیا جب وہ ہائیک کرتے اس کے بچوں کے قریب پہنچ گئے تھے۔

خوش قسمتی سے وہ کسی ممکنہ خوفناک حادثے سے بچ گئے تاہم انہوں نے یہ پورا واقعہ چھ منٹ کی ویڈیو میں ریکارڈ  کرلیا۔ 

26 سالہ کائل برگیس نے پہاڑی شیرنی کی ریکارڈنگ اس وقت شروع کی جب ہفتے کے روز سلیٹ کینیون میں ہائیکنگ کرتے ہوئے انہوں نے اس جانور کے بچوں کو دیکھا۔

انہوں نے ’سی بی ایس‘ نیوز کو بتایا: ’آپ دو بچوں کو دیکھ سکتے ہیں، ان میں سے ایک تو بھاگ جاتا ہے، مگر پھر مجھے معلوم ہوا کہ ان کی ماں وہیں تھی تو میں سمجھ گیا کہ یہ ایک اچھی صورت حال نہیں تھی۔‘

چھ منٹ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب پہاڑی شیرنی ہائیکنگ ٹریک پر ان کا پیچھا کر رہی تھی تو برگیس اسے ڈارنے کے لیے درندوں کی آوازیں نکالتے رہے اور زور سے شور مچایا۔

وہ پیچھے کی جانب چلتے رہے اور پہاڑی شیرنی آہستہ آہستہ ان کا تعاقب کرتی رہی. اس دوران ایک لمحہ وہ بھی آیا جب شیرنی ان پر جھپٹی۔

پہاڑی شیر پانچ منٹ سے زیادہ تک برگیس کا پیچھا کرتی رہی۔ 

برگیس نے ایک موقع پر کہا: ’یہاں سے چلی جاؤ۔ پلیز چلی جاؤ۔ میں بڑا اور ڈراؤنا ہوں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

برگیس نے پہاڑی شیرنی کو اپنے بچوں کے پاس واپس جانے کی التجا کی لیکن جانور نے سوچا ہو گا کہ وہ ان کا پیچھا کرکے بچوں کی ہی حفاظت کر رہی ہے۔

برگیس کو ویڈیو کلپ میں انہیں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ: ’اپنے بچوں کے پاس جاؤ۔‘

انہوں نے پہاڑی شیر کی جانب پتھر پھینک دیا جس پر وہ برگیس کو تنہا چھوڑ کر واپس اپنے بچوں کی جانب لوٹ گئی۔

برگیس نے کہا: ’یہ چھ منٹ میرے لیے بہت طویل تھے۔‘

برگیس تقریباً 10 میل کا چکر لگا چکے تھے جب ان کا پہلی بار پہاڑی شیرنی اور اس کے بچوں سے سامنا ہوا۔ انہیں سلیٹ کینیون ٹریل ہیڈ پر پہنچنے کے لیے مزید سات میل کا فاصلہ طے کرنا تھا۔

لہذا انہوں نے اپنا سفر دوبارہ شروع کرنے سے پہلے 30 منٹ انتظار کیا لیکن اس بار وہ پہاڑی شیرنی سے دوبارہ آمنا سامنا ہونے کی صورت میں ایک چھڑی اور پتھر سے مسلح تھے۔

برگیس نے وہاں سے گزرنے والے ہائیکرز سے بات کی اور جب ان سے پوچھا کہ کیا انہوں نے قریب میں کسی پہاڑی شیرنی کو دیکھا ہے تو وہ ان کی بات پر ہنس پڑے۔

برگیس نے واپس جاتے ہوئے دوبارہ پہاڑی شیرنی اور اس کے بچوں کا کوئی نشان نہیں دیکھا جس کی وجہ سے انہوں نے کسی نقصان سے محفوظ رہ کر ہائیکنگ مکمل کی۔ 

یہ خوفناک لمحہ برگیس نے آن لائن شیئر کیا جس کے بعد منگل تک اسے دس لاکھ سے زیادہ بار دیکھا گیا ہے۔

چھ منٹ کے ویڈیو کلپ میں اپنے تاثرات کا اظہار کرنے کے لیے غیر شائستہ الفاظ استعمال کرنے کے بارے میں برگیس نے اپنی پوسٹ میں لکھا: ’میں اپنی زبان کے لیے معذرت نہیں کروں گا۔ مجھے تو لگا کہ میرا کام تمام ہوگیا ہے۔!‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا