پنڈی کرکٹ سٹیڈیم بھی گلابی ہوگا

چھاتی کے سرطان سے آگاہی کی غرض سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنلز کو پنک ربن ڈے سے منسوب کیا جا رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال تقریباََ تیرہ لاکھ  اسی ہزار نئے افراد اس مرض میں مبتلا ہوتے ہیں(اے ایف پی)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چھاتی کے سرطان کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کی غرض سے ہفتے کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دونوں سیمی فائنلز کو پنک ربن ڈے سے منسوب کر دیا ہے۔

لاہور سے جاری ایک بیان کے مطابق چھاتی کے سرطان سے سدباب کے لیے دنیا بھر میں ہر سال ماہ اکتوبر کو ’چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے مہینے‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ چھاتی کا کینسر دنیا بھر میں خواتین میں پایا جانے والا سب سے عام سرطان ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال تقریباََ تیرہ لاکھ  اسی ہزار نئے افراد اس مرض میں مبتلا اور چار لاکھ اٹھاون ہزار کے قریب موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

ہفتے کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم گلابی رنگ میں رنگ جائے گا، جہاں نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کی چاروں سیمی فائنلسٹ ٹیمیں، پی سی بی کا عملہ اور براڈکاسٹرز بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے پنک ربن پہن کر اس مہم کا حصہ بنیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس روز تمام میچز آفیشلز پنک رنگ کی شرٹس پہنیں گے جبکہ پچ پر موجود وکٹیں بھی گلابی ہوجائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ پی سی بی ڈیجٹل کے تمام پلیٹ فارمز بھی گلابی رنگ میں رنگ جائیں  گے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ اس وقت کرکٹ کے حلقوں میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے بہت چرچے ہیں کیونکہ یہ ایونٹ کووڈ19 کی موجودہ صورت حال کے دوران پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست نشر اور پی سی بی کے یوٹیوب پر تاخیر سے سٹریم کیا جا رہا ہے، لہٰذا ہم اس بہترین وقت کا فائدہ اٹھا کر چھاتی کے سرطان سے آگاہی کی غرض سے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے سیمی فائنلز کو پنک ڈے سے منسوب کر رہے ہیں۔

وسیم خان نے کہا کہ بروقت تشخیض ہو جائے تو اس مرض سےنجات پانے کی شرح کئی زیادہ ہوجاتی ہے، اس ضمن میں میڈیکل سائنس نے بہت ترقی کرلی ہے اور باقاعدگی سے چیک اپ کے ذریعے کئی قیمتی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ