زکربرگ کو اسلاموفوبیا پر خط: ’امت کا سچا لیڈر ایسا ہی کرتا ہے‘

وزیر اعظم عمران خان کے فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کو ان کے پلیٹ فارم پر اسلاموفوبیا پر پابندی کے لیے خط کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے چرچے جاری ہیں۔

فرانسیسی صدر نے پیغمبر اسلام کے خاکوں کی اشاعت کی حوصلہ افزائی کر کے ’اسلام پر حملہ‘ کیا: عمران خان (اے ایف پی)

حکومت پاکستان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کو فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کو ایک خط میں ویب سائٹ پر اسلام سے نفرت پر مبنی مواد پر پابندی عائد کرنے کا کہا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے چرچے ہو رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے  مطابق وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر ایک خط شیئر کیا، جس میں انہوں نے لکھا: ’بڑھتا ہوا اسلاموفوبیا فیس بک بالخصوص سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کے ذریعے، دنیا بھر میں شدت پسندی اور تشدد کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔‘

خط میں عمران خان نے زکربرگ کو یوں مخاطب کیا، ’میں آپ سے کہوں گا کہ جس طرح آپ نے فیس بک پر ہولوکاسٹ کے لیے پابندی عائد کر رکھی ہے بالکل اسی طرح اسلاموفوبیا اور اسلام  کے خلاف مواد پر بھی پابندی لگائیں۔‘

فیس بک نے کہا تھا کہ وہ رواں مہینے نفرت پر مبنی مواد کے حوالے سے اپنی پالیسی میں تبدیلی لا رہا ہے تاکہ ہولوکاسٹ سے انکار پر مشتمل مواد روکا جا سکے۔

روئٹرز کی جانب سے رابطہ کرنے پر فیس بک نے عمران خان کے خط پر کوئی فوری ردعمل نہیں دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عمران خان نے خط میں مزید کہا کہ ’یہ پیغام نہیں دیا جا سکتا کہ کسی کے خلاف نفرت آمیز مواد پر پابندی ہو گی لیکن کسی اور کے خلاف اس کی اجازت ہے۔ یہ ایک ایسا رویہ ہے جس سے شدت پسندی کو بڑھاوا ملے گا۔‘

پاکستان کے وزیر اعظم نے اپنے خط میں فرانس میں پیدا ہوئی صورت حال کا ریفرنس دیا، جہاں ان کے مطابق، اسلام کو دہشت گردی سے جوڑا جا رہا ہے۔ اس سے قبل اتوار کو عمران خان نے کہا تھا کہ فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون نے پیغمبر اسلام کے خاکوں کی اشاعت کی حوصلہ افزائی کر کے ’اسلام پر حملہ‘ کیا ہے۔

میکرون نے متنازع حوصلہ افزائی اس وقت کی، جب چند روز قبل ایک شدت پسند شخص نے کلاس میں پیغمبر اسلام کے خاکے دکھانے والے ایک استاد کا سر قلم کر دیا تھا۔ اس سارے قصے کے بعد سوشل میڈیا پر فرانس کے  خلاف مہم چل رہی ہے اور متعدد ملکوں میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

میکرون کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کئی ہیش ٹیگز ٹرینڈ کر رہے ہیں جن میں عمران خان کے خط کے بعد زکربرگ کا ٹرینڈ بھی چل رہا ہے۔

صحافی شفا یوسف زئی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ عمران خان اسلاموفوبیا کے مسئلے پر آگے بڑھ کر سربراہی کر رہے ہیں۔

نسرین نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا: ’اسلامی امہ کا سچا رہنما اس طرح سے برتاؤ کرتا ہے۔‘

حبیب احمد ٹوئٹر پر کہتے ہیں کہ وہ عمران خان کے اس قدم کو سراہتے ہیں۔

لندن میں عربی چینل المستقلہ کے چیئرمین محمد الحکیمی الحامدی نے بی وزیر اعظم عمران خان کے حق میں لکھا اور کہ وہ ان کی طرح اور عربی اور مسلم افراد کو ان پر فخر ہے۔

عمران خان کے اس خط کو ترک اور بھارتی میڈیا بھی رپورٹ کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ گذشتہ روز سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ بھی چل رہا ہے۔ 

 

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ