ڈاکٹر کو ’الہ دین کا چراغ‘ بیچنے والے نوسرباز گرفتار

ڈاکٹر لئیق نے اس امید پر نوسربازوں کو تقریباً 70 لاکھ روپے ادا کر دیے کہ چراغ سے نکلنے والا جن ان کی خواہشات پوری کرے گا۔

نوسربازوں نے ڈاکٹر کو چراغ سے جن نکالنے کا شعبدہ بھی دکھایا(پکسا بے)

بھارت میں ایک ڈاکٹر کو مبینہ طور پر بےوقوف بناتے ہوئے 93 ہزار ڈالرز میں 'الہ دین' کا چراغ فروخت کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

نوسربازوں نے ڈاکٹر کو چراغ سے جن نکالنے کا شعبدہ بھی دکھایا۔ بھارتی ریاست اترپردیش میں جب لئیق خان نامی ڈاکٹر کو چراغ خریدنے کے بعد احساس ہوا کہ اس میں ایسی کوئی جادوئی طاقت نہیں جیسا کہ کہانی میں بیان کی جاتی ہے کہ چراغ کو رگڑنے سے ایک جن حاضر ہو کر خواہشات پوری کرتا ہے۔

سینیئر پولیس افسر امت رائے نے اے ایف پی کو بتایا: 'دھوکہ بازوں نے کہیں زیادہ رقم میں سودا کیا تھا لیکن ڈاکٹر نے انہیں تقریباً 70 لاکھ روپے ادا کیے۔'

انہوں نے کہا کہ نوسربازوں کو جمعرات کو گرفتار کر کے عدالت سے ان کا ریمانڈ حاصل کر لیا ہے جس کے بعد ان پر باضابطہ طورپر الزامات عائد کیے جائیں گے۔ رائے نے مزید کہا: 'ایک شخص کی بیوی بھی فراڈ میں ملوث ہے جو مفرور ہے۔'

مقامی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر خان نے گذشتہ اتوار کو پولیس کو دی گئی اپنی درخواست میں کہا کہ دو افراد میں سے ایک نے عامل ہونے کا دعویٰ کیا اور انہیں چراغ سے 'جن' نکال کر دکھایا۔ لیکن جب خان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اس جن کو ہاتھ لگایا یا چراغ کو گھر لیے گئے تو انہوں نے نفی میں جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے انہیں نقصان پہنچ سکتا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بالآخر نوسربازوں نے چراغ انہیں فروخت کردیا اور وعدہ کیا کہ وہ ان کے لیے صحت، دولت اور خوش قسمتی لائے گا۔ تاہم انہیں بعد میں احساس ہوا کہ 'جن' دکھائی دینے والا شخص دراصل انہی دو افراد میں سے ایک تھا جس نے حلیہ بدل رکھا تھا۔

پولیس کے مطابق یہ نوسرباز اسی طریقہ واردات کے ذریعے کئی دوسرے خاندانوں کو بھی لوٹ چکے ہیں۔ انہوں نے سادہ لوح لوگوں سے لاکھوں روپے لوٹے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا