صارفین کو آن لائن فراڈ سے بچانے والا نیا 'سمارٹ' کارڈ

نیا کارڈ دیکھنے میں تو بالکل پرانے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی طرح ہے لیکن اس کے نئے فیچرز اسے مزید محفوظ بناتے ہیں۔

آن لائن فراڈ اور چوری سے بچنے کی خاطر نیا کرپٹو گرام پے منٹ کارڈ متعارف کرایا گیا ہے۔

دیکھنے میں تو یہ بالکل پرانے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی طرح ہے لیکن اس کے اندر پروسیسر، گھڑی، تین سال چلنے والی لیتھیئم بیٹری اور سکیورٹی کوڈ بتانے والی چھوٹی سکرین پر مبنی سرکٹ نیا ہے۔

کارڈ میں شامل کیے گئے پیچیدہ ایلگورتھم کی وجہ سے کارڈ کی پشت پر کرپٹو گرام ہر گھنٹے بعد خود بخود ری فریش ہو جاتا ہے۔

صارفین کو نئے کارڈ کو معمول کی طرح آن لائن ادائیگی کے لیے استعمال کرتے ہوئے اُس وقت سکرین پر موجود سکیورٹی کوڈ کو پنچ کرنا ہوگا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ ڈیٹا آن لائن ویب سائٹ سے آتھرائیزیشن سرور کے پاس جاتا ہے جہاں کارڈ کی تفصیلات ایلگورتھم کے ذریعے پہچان لی جاتی ہیں۔ پھر یہ تفصیلات ایک اور سرور کو ملتی ہیں جو سکیورٹی کوڈ چیک کرتا ہے اور جب سکیورٹی کوڈ میچ کرتا ہے تبھی آپ کی ٹرانزیکشن کامیاب ہوتی ہے۔

چونکہ کرپٹو گرام ایک گھنٹے کے بعد ضائع ہوجاتا ہے لہٰذا چوروں کے لیے آپ کی آن لائن معلومات حاصل کرنا ممکن نہیں رہتا۔

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی