آن لائن شاپنگ میں اپنا آرڈر ڈبل کیسے کریں؟

کراچی کی ایک سٹارٹآآاپ کمپنی Vouch 365نے اپنی ایپ کے ذریعے ایک چیز خریدنے پر دوسری مفت دینے کی اسکیم متعارف کروا دی ہے۔

اس ایپ پر کھانے پینے اور سیاحت سمیت چھ کیٹگریز میں لاتعداد کوپن میسر ہیں، جنھیں صارفین مقررہ تعداد میں خرید کر سال بھراستعمال کرسکتے ہیں۔

اس  پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارف کو سب سے پہلے Vouch 365 کی ویب سائٹ پر جا کر اپنی تفصیلات دینے کے بعد بک یا ایپ خریدنا ہو گی۔

بک یا ایپ خریدنے کے بعد صارف اس پلیٹ فارم پر موجود مختلف برانڈز کی سینکڑوں اشیاء  کی خریداری کرتے ہوئے ایک چیز پر دوسری فری ملنے کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

کمپنی کے سی ای او فیضان لاکھانی کہتے ہیں کہ ایپ  کے ساتھ ساتھ بک متعارف کروانے کا مقصد تمام عمر کے صارفین  تک رسائی حاصل کرنا تھا، خصوصاً ایسے لوگ جو زیادہ  ٹیکنالوجی استعمال نہیں کرتے۔

ویب سائٹ کی آمدنی کے ذرائع کے حوالے سے لاکھانی نے بتایا کہ ان کی کمپنی مختلف طریقوں سے پیسے کما رہی ہے۔

’ایک ذریعہ وہ صارفین ہیں جو ہمارے واوْچرز خریدتے ہیں اس کے علاوہ ہم اس پلیٹ فار م سے اشیا فروخت کرنے والوں سے سالانہ فیس لیتے ہیں،  ہمارے پاس کمپنی کے کئی کارپوریٹ کلائنٹس بھی ہیں۔‘

پاکستان میں ایسی ملتی جلتی سروس فراہم کرنے والی کئی کمپنیاں  مثلاً Peekaboo Guru, SavYour اور Bogo.pk پہلے ہی موجود ہیں۔

ایسے سخت مقابلے کی فضا میں Vouch 365 کہاں کھڑی ہے؟ اس سوال کے جواب میں لاکھانی نے  پر اعتماد انداز میں بتایا کہ ’ ہم کافی عرصے سے مارکیٹ میں موجود ہیں، ہمارا نیٹ ورک بھی بڑا ہے اور ہماری ٹیکنالوجی بھی دوسروں سے آگے ہے‘۔

Vouch 365 کی شروعات 2015 میں ہوئی تھی اور یہ ویب سائٹ انٹر ٹینر ایشیا  کمپنی کی ملکیت ہے۔

یہ و یب سائٹ  تاحال اپنے وسائل استعمال کرتی آ رہی ہے لیکن لاکھانی اب دوسرے آپشنز پر بھی غور کر رہے ہیں۔

’ ہم نے پاکستان میں مضبوط قدم جما لیے ہیں اور اب ہم عالمی مارکیٹ میں قدم رکھنا چاہتے ہیں‘۔

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت