پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے زمبابوے کو باآسانی ہرا دیا

پاکستان نے کپتان بابر اعظم کے 82 رنز کی بدولت مہمان ٹیم کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔

محمد حفیظ راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کے خلاف بیٹنگ کرتے  ہوئے (اے ایف پی)

پاکستان نے راولپنڈی میں ہفتے کو کھیلے گئے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں زمبابوے کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

گرین شرٹس کے کپتان بابر اعظم نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ آج زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔

زمبابوین کپتان اور اوپنر چھی بھابھا بغیر کوئی بغیر بنائے پویلین لوٹے۔ برینڈن ٹیلر 20 اور شان ولیمز 25 رنز سے زیادہ نہ بنا سکے۔ ایلٹن چگمبرا نے 21 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور وہاب ریاض نے دو، دو جبکہ محمد حسنین اور عثمان قادر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کے کپتان بابر نے اوپنر فخر زمان کے ساتھ اننگز اوپن کی۔ فخر کو 36 رنز پر مزربانی نے آؤٹ کیا۔ انہوں نے19  رنز کی اننگز میں ایک چھکا اور دو چوکے لگائے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گرین شرٹس کی دوسری وکٹ 64 کے سکور پر گری، جب نگاروا نے نوجوان بیٹسمین حیدر علی کو صرف سات رنز پر قابو کرلیا۔ تیسری وکٹ پر کپتان بابر کے ساتھ محمد حفیظ نے 80 رنز جوڑے اور میچ کو یک طرفہ بنا دیا۔

بابر نے اپنی 15 ویں ٹی ٹوئنٹی نصف سنچری بھی مکمل کی۔ 142  کے مجموعی سکور پر وہ 82 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے نو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

حفیظ 156 کے سکور پر 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں مزربانی نے آؤٹ کیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل