چالیس کلو میٹر کی ریس جیتنے والی سعودی خاتون گھڑ سوار

ابرار عبدالقادر کا کہنا تھا کہ سعودی خواتین آج اپنے عزائم کی بلندیوں‌ کو چھو رہی ہیں۔

گھوڑ سوار ابرار عبدالقادر نے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی گھڑ دوڑ میں حصہ لیا  (تصاویر: العربیہ)

سعودی عرب کی خاتون گھڑسوار ابرار عبدالقادر ’الخالدیہ گھڑ دوڑ‘ کے مقابلے میں ایک دن میں 40 کلو میٹر کی ریس میں جیتنے کے بعد اب 80 کلو میٹر کی ریس کی تیاری کر رہی ہیں‌۔

گھوڑ سوار ابرار عبدالقادر نے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی گھڑ دوڑ میں حصہ لیا اور 40  کلو میٹر کا مقابلہ جیتنے میں کامیاب رہیں۔

انہوں نے انگریزی ادب میں گریجوایشن کی جس کے بعد انہوں نے پروجیکٹ مینیجمنٹ اور رسک مینیجمنٹ میں پیشہ ورانہ ڈگری حاصل کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’شہسواری ایک دنیا ہے۔ ایک بار جب آپ اس میں قدم رکھتے ہیں تو اس سے نکلنا مشکل ہو جاتا ہے، لہذا ہر منٹ آپ قریب رہتے ہیں۔ گھڑدوڑ کے مقابلے آپ کو کچھ نیا سکھاتے ہیں۔‘

’یہ ایک ایسا مشغلہ ہے جس میں‌ آپ صبر اور برداشت سیکھتے ہیں۔ آپ کی گھوڑ سواری کی مہارت اور خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے کئی جسمانی فوائد ہیں مثلا کمر کا سیدھنا رہنا، پٹھوں کی مضبوطی اور کیلوریزجلانے جیسے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’میں نے گھوڑ سواری کی دنیا میں بہت کچھ سیکھا۔ آپ گھوڑے سے بھی بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ آپ اس کے قریب رہتے ہیں‌۔ یہ ایک حیرت انگیز مخلوق ہے اور وہ آپ کو مضبوط اور قابو میں رکھتا ہے۔ جیسے ہی آپ نے اس کا اعتماد حاصل کر لیا آپ اور اس کے درمیان ٹھوس تعلق پیدا گیا۔ وہاں حیرت انگیز مواصلت اور ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے۔ جب بھی آپ اسے پیار، عزت اور اعتماد دیتے ہیں وہ آپ کو دو بار لوٹاتا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’گھوڑ سواری ایک ایسا کھیل ہے جو آپ کی فٹنس اور پٹھوں کی لچک کو بہتر کرتا ہے اور آپ کو دوسرے کھیلوں کے لیے بھی تیار کرتا ہے۔‘

ابرار عبدالقادر کا کہنا تھا کہ سعودی خواتین آج اپنے عزائم کی بلندیوں‌ کو چھو رہی ہیں۔ انہیں بہت فخر ہے کہ بہت سی سعودی خواتین وسائل کی کمی کے باوجود گھڑ سواری پر مشق کرتی ہیں لیکن انہوں نے اس میدان میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ کسی بھی گھڑ سوار کی کامیابی کے لیے اہم بات اعلیٰ درجے کی پیشہ ورانہ مہارت اور گھوڑا دوڑاتے ہوئے توازن برقرار رکھنا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین