سعودی عرب میں گھوڑوں کے شوقین افراد کا شہر

اس شہر کے ایک حصے میں گھوڑوں کے چار سو سے زیادہ اصطبل ہیں جہاں ہر اصطبل میں لگ بھگ 20 گھوڑے ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ  نجی فارمز اور گھروں میں بھی گھوڑے موجود ہوتے ہیں۔

سعودی عرب میں گھوڑوں کی دیکھ بھال کے لیے بہترین انتظامات کیے جاتے ہیں اس کی مثال سعودی عرب کے مشرقی صوبے کا سب سے بڑا گورنریٹ الاحسا ہے جہاں ملک میں سب سے زیادہ گھوڑے اور ان کے مالکان آباد ہیں۔

اس شہر کے ایک حصے میں گھوڑوں کے چار سو سے زیادہ اصطبل ہیں جہاں ہر اصطبل میں لگ بھگ 20 گھوڑے ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ  نجی فارمز اور گھروں میں بھی گھوڑے موجود ہوتے ہیں۔

سعودی عرب میں سالانہ گھوڑوں کی پیداوار تقریباً تین ہزار تک پہنچ گئی ہے جن کا تیسرا حصہ صرف الاحسا میں ہے شاید یہی وجہ ہے کہ اس شہر کو ’گھوڑوں کے شوقین افراد کا شہر‘ بھی کہا جاتا ہے۔

یہاں گھوڑوں کے لیے سوئمنگ پول بھی بنایا گیا ہے جس میں گھوڑوں کی تھکاوٹ اتارنے کے لیے انہیں اتارا جاتا ہے۔

ایک سعودی اصطبل کے مالک عبدالعزیز الموسیٰ جن کی عمر 32 سال ہے بتاتے ہیں کہ’الاحسا میں گھوڑوں کی سب سے زیادہ تعداد موجود ہے اور خاص طور پر گھوڑوں کے مالکان کی ایک بڑی تعداد یہاں آباد ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’شہر کے صرف ایک علاقے میں ہمارے چار سو گھوڑوں کے اصطبل ہیں، گھروں اور فارمز پر موجود گھوڑوں کی تعداد اس کے علاوہ  ہے۔ لہذا کہا جا سکتا ہے کہ الاحسا گھوڑوں کے لیے مشہور ہے۔‘

شہر میں گھوڑوں کے ویٹرنری حسین المومن کہتے ہیں کہ ’یہاں گھوڑوں کی باقاعدگی سے دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ جانوروں کے ڈاکٹرز ہر ماہ ان کا طبی معائنہ کرنے آتے ہیں اور وہ یہ چیک کرتے ہیں کہ آیا گھوڑوں کو ویکسین دی گئی ہے اور یہ کہ انہیں باقاعدگی سے دوائیں دی جا رہی ہیں۔‘

’ہم ان کے کھروں کی بھی جانچ کرتے ہیں اور یہ بھی کہ انہیں مصنوعی یا قدرتی حمل کی ضرورت ہے۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا