سعودی عرب میں ماڈلنگ کرنے والے پاکستانی بڑھئی

وقاص کہتے ہیں کہ پاکستان میں تو انہیں ماڈلنگ کے شعبے میں آگے بڑھنے کا موقع نہیں مل رہا تھا لیکن اب انہیں یہ خواب سعودی عرب میں پورا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

پاکستان کے 27 سالہ محمد وقاص چار سال قبل ملازمت کی تلاش میں سعودی عرب گئے تھے جہاں انہوں نے بڑھئی کا کام تو شروع کر دیا لیکن اصل میں وہ ماڈلنگ میں اپنا نام بنانا چاہتے تھے۔

محمد وقاص کے مطابق ریاض میں ان کے ایک دوست نے جب ان کی ایک تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی تو لاکھوں لوگوں نے انہیں سراہا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹوئٹر پر مشہور ہونے کے بعد انہیں سعودی عرب میں ماڈلنگ کی آفرز آنا شروع ہو گئیں۔

وقاص کہتے ہیں کہ پاکستان میں تو انہیں ماڈلنگ کے شعبے میں آگے بڑھنے کا موقع نہیں مل رہا تھا لیکن اب انہیں یہ خواب سعودی عرب میں پورا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا