جونی ڈیپ کو مکا بہن کو دھکا دینے سے روکنے کے لیے مارا: امبر ہرڈ

امریکی اداکارہ امبر ہرڈ نے لندن ہائی کورٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے سابق شوہر اور اداکار جونی ڈیپ کو مکا اس لیے مارا کیونکہ انہیں محسوس ہوا کہ جونی ان کی بہن کو سیڑھیوں سے دھکا دے دیں گے۔ 

ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ نے جونی ڈیپ کو مکا مارنے کی وجہ بتا دی۔

امریکی اداکارہ امبر ہرڈ نے لندن ہائی کورٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے سابق شوہر اور اداکار جونی ڈیپ کو مکا اس لیے مارا کیونکہ انہیں محسوس ہوا کہ جونی ان کی بہن کو سیڑھیوں سے دھکا دے دیں گے۔ 

34 سالہ امبر ہرڈ اداکار جونی ڈیپ کی جانب سے برطانوی اخبار 'دا سن' کے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے میں اخبار کی ایما پر یہ بیان دے رہی تھیں۔

جونی ڈیپ نے اخبار 'دا سن' پر 2018 کے ایک آرٹیکل میں انہیں 'بیوی پر تشدد کرنے والا' قرار دینے پر مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔

امبر ہرڈ کے مطابق 57 سالہ جونی ڈیپ نے ان پر کم از کم 14 بار حملہ کیا، اس کے علاوہ کئی بار انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی جبکہ کئی بار امبر کو تھپڑ، مکے اور لاتیں بھی ماریں۔ اس کے علاوہ انہوں نے جونی ڈیپ پر شراب کے نشے میں جھگڑا کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

جبکہ اداکار جونی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ کے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے اسے ایک جھوٹ اور خود کو تشدد کا متاثر قرار دیا ہے۔

اپنی گواہی کے دوسرے دن امبر ہرڈ سے مارچ 2015 میں ہونے والے ایک واقعے کے بارے میں پوچھا گیا جب انہوں نے لاس اینجلس میں ایک بحث کے دوران جونی ڈیپ کو مارا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع تھا جب میں نے ان کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ 'مجھے محسوس ہوا کہ جونی ڈیپ میری بہن وٹنی کو سیڑھیوں سے نیچے پھینک دیں گے جیسے انہوں نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو پھینکا تھا۔'

جونی ڈیپ کے وکیل ایلینور لاز کا کہنا ہے یہ پہلا موقع ہے جب امبر ہرڈ کی جانب سے یہ بیان دیا گیا ہے۔ ماضی میں ان کے بیانات یا قانونی دستاویزات میں اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امبر ہرڈ کا کہنا تھا: 'میں نے اپنا بیان نہیں بدلا لیکن یہ سچ ہے کہ میں نے پہلے اس بارے میں کوئی بات نہیں کی۔'

عدالت میں جونی ڈیپ کے وکیل کی جانب سے امبر ہرڈ پر سخت جرح کی جا رہی ہے۔

عدالت میں سابقہ جوڑے کے درمیان بحث پر مبنی آڈیو ریکارڈنگز بھی سنوائی گئیں جس میں جونی ڈیپ کو اپنی سابقہ اہلیہ کی جانب سے ان پر برتن پھینکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ جس کے بعد امبر ہرڈ کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے یہ سب اپنے دفاع میں کیا گیا۔

امبر ہرڈ نے جونی ڈیپ سے رشتے کے دوران ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک سمیت کسی بھی شخص سے اپنے افئیر کی بھی تردید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جونی ڈیپ نے ان پر کئی افراد سے تعلقات کے الزام عائد کیے جس کے بعد وہ غصے میں متشدد ہو جاتے تھے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ امبر ہرڈ اور ایلون مسک کے درمیان مئی 2016 میں پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔ امبر ہرڈ چار دن میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گی جبکہ اگلے ہفتے اس کیس کی کارروائی کا اختتام ہو جائے گا لیکن جلد ہی کوئی فیصلہ آنے کا امکان نہیں ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا