گوبھی، دیگچی اور المونیم فوائل سے تیار ہونے والی انسٹاگرام ماڈل

ریلے ڈیش وڈ مختلف اداکاروں اور ماڈلز کے لباس اور سٹائل کی نقل اتارتی ہیں اور تصاویر بنوانے کے لیے باورچی خانے میں موجود سبزیوں اور مختلف برتنوں کا استعمال کرنا پسند کرتی ہیں۔

9

تصویر : بشکریہ ریلے ڈیش وڈ  انسٹاگرام

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی نو سالہ ریلے ڈیش وڈ سوشل میڈیا پر اپنی دلچسپ تصاویر کی وجہ سے بہت زیادہ مشہور ہو چکی ہیں۔

وہ مختلف اداکاروں اور ماڈلز کے لباس اور سٹائل کی نقل اتارتی ہیں اور تصاویر بنوانے کے لیے باورچی خانے میں موجود سبزیوں اور مختلف برتنوں کا استعمال کرنا پسند کرتی ہیں۔ 

ریلے ڈیش وڈ کی یہ تصاویر ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں جہاں ان کے 97 ہزار سے زائد فالوورز موجود ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Have a colourful day everyone #chiaraferragni #RileyDiary @chiaraferragni

A post shared by Riley Diary ✌️ (@rileydiary) on

2016 میں سامنے آنے والی کم کارڈیشن کی ایک تصویر کی نقل اتارتے ہوئے ڈیش وڈ نے المونیم فوائل کا استعمال کیا۔ اسی طرح نکی مناج کی ایک تصویر جیسا روپ دھارنے دینے کے لیے انہوں نے گوبھی کے پھول، سالم گوبھی اور بروکلی کا استعمال کیا۔

اس کے علاوہ نو سالہ ریلے ڈیش وڈ پاستہ، سپیگٹی، کوڑا جمع کرنے والے تھیلوں اور بہت سی ایسی چیزوں کا استعمال کرتی ہیں، جس کے بارے میں عام آدمی دور دور تک نہیں سوچ سکتا۔

ڈیش وڈ کہتی ہیں کہ انہیں ایسی کوئی بھی تصویر بنوانے میں 15 سے 45 منٹ لگتے ہیں اور ہر ویک اینڈ پر اپنے والدین کے ساتھ وہ یہ تفریح ضرور کرتی ہیں۔  

ان کی چند شاہکار تصاویر اوپر موجود گیلری میں دیکھی جا سکتی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی تصویر کہانی