کرونا سے ہلاک ہونے والے پہلے وزیر اعظم: ایسواٹینی، جنوبی افریقہ

سابقہ سوازی لینڈ میں گذشتہ 24 گھنٹے میں وائرس کے 7999 نئے کیس سامنے آئے ہیں جب کہ 170 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 860964 ہو گئی ہے۔

(اے ایف پی)

جنوبی افریقہ کے ملک ایسواٹینی (سابقہ سوازی لینڈ) کے وزیراعظم امبروزڈلامینی کرونا (کورونا) وائرس میں مبتلا ہو کر چل بسے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق 52 سالہ ڈلامینی 2018 سے ملک کے وزیراعظم تھے۔

انہوں نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ہمسایہ ملک جنوبی افریقہ کے ایک ہسپتال میں اپنا علاج کروا رہے ہیں۔

ایسواٹینی کی حکومت نے وزیراعظم کی موت کا اعلان ٹوئٹر پر کیا ہے۔

ایسواٹینی جنوبی افریقہ کے شمال مشرق میں واقع پہاڑی شاہی مملکت ہے۔ ملک میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسوں کی تعداد سات ہزار ہے اور اب تک مہلک وائرس سے 127 اموات ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جنوبی افریقہ میں کرونا وائرس کی وبا دوبارہ سر اٹھا رہی ہے اور ملک کے صدر سیرل رامافوسا وبا کی نئی لہر کے پیش نظر پیر کی شام  قوم سے خطاب کرنے والے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹے میں وائرس کے 7999 نئے کیس سامنے آئے ہیں جب کہ 170 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 860964 ہو گئی ہے۔ حکومت مشرقی وائرس کے مرکز صوبے کیپ میں خلیج نیلسن منڈیلا کے علاقے میں پہلے ہی سخت پابندیاں عائد کر چکی ہے۔ شراب کی فروخت کا وقت مقرر کر دیا گیا ہے جب کہ علاقے میں رات بھر کرفیو نافذ رہے گا۔

مغربی کیپ، مشرقی کیپ، کوازولونیٹل اور گواٹینگ کے چار صوبوں کو  وائرس کے نئے کیسوں کے بنیادی ماخذ کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے سیزن میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بڑا اضافہ ہو گا کیونکہ اس موسم میں جنوبی افریقہ کے شہری روائتی طور پر اپنے خاندان سے لوگوں سے ملنے کے لیے جاتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی افریقہ