عراق: جڑواں بہنوں کو قتل کرنے والا بھائی گرفتار

ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے غیرت کے نام پر ایسا کیا ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حملے کے وقت شدید نشے میں تھا۔

قتل کی جانے والی بہنیں (العربیہ ڈاٹ کام)

عراق میں پولیس نے الصدر شہر میں اپنی دو حقیقی بہنوں کو گولیاں مار کر قتل کرنے کے جرم میں ملوث ان کے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ واقعہ گذشتہ ہفتے مشرقی بغداد میں الصدر شہر میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سوموار کو ملزم رافد صباح کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن کی عمر 20 سال کے درمیان ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزن نے اقبال جرم کرلیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حورا اور الزھرا عراق کی امام الصادق یونیورسٹی کی طالبات تھیں، جنہیں ان کے بھائی نے نشے کی حالت میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلے اپنی بہن حورا کو شیشے کے ٹکڑے سے زخمی کیا اور جب انہوں نے چیخ و پکار شروع کی تو ملزم نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔ ان کی بہن الزھرا یہ سب کچھ دیکھ کر باہر بھاگیں اور پڑوسیوں کو مدد کے لیے پکارنے لگیں مگر ملزم نے انہیں بھاگتے ہوگئے چار گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ بھی موقعے پر ہلاک ہو گئیں۔ اس کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔

مقامی اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں میں‌ بتایا گیا کہ ملزم نے رات کے وقت بہنوں کے کمرے میں داخل ہو کر ان کے ساتھ کسی بات پر تکرار شروع کردی تھی۔ اس وقت وہ آئندہ ماہ ہونے والی حورا کی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھیں۔

ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے غیرت کے نام پر ایسا کیا ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حملے کے وقت شدید نشے میں تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا