سری لنکا: ایسٹر پر حملوں کے بعد مسلمان خوفزدہ

اتوار کو عیسائیوں کے مذہبی تہوار کے موقع پر خودکش حملوں میں 350 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر دہشت گرد حملوں کے بعد مسلم اقلیت میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

اتوار کو مسیحیوں کے مذہبی تہوار کے موقع پر خودکش حملوں میں 350 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

حکام نے ایک مسلم سری لنکن شہری زہران ہاشم کو حملوں کا سرغنہ قرار دیا ہے۔ زہران ہاشم نے 2014 میں نیشنل توحید جماعت بنائی تھی، جن پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے شدت پسندی پھیلاتے تھے۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ خودکش حملہ آوروں میں زہران ہاشم خود بھی شامل تھے یا نہیں البتہ حکام کا کہنا ہے کہ چھ میں سے دو حملہ آور مسلم بھائی تھے۔ ان کا تعلق سری لنکا کے ایک خوشحال گھرانے سے تھا، جن کے والد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

حملوں کے تانے بانے مسلمانوں سے ملنے کے نتیجے میں سری لنکا کے مسلم شہریوں میں خدشات پیدا ہو گئے ہیں کہ اُنہیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ویڈیو