سکون کے لیے سانپوں کا مساج

قاہرہ کے ایک سپا میں لوگوں کو پرسکون لمحات دینے کے لیے سانپوں کے مساج کا سہارا لیا جاتا ہے۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں صحت، فٹنس اور آرام پانے کے لیے اس مساج سینٹر میں سکون بخش دھنیں بج رہی ہیں جبکہ زندہ سانپ ان گاہکوں کی پشت اور چہرے پر رینگ رہے ہیں جو درد سے نجات کے لیے وہاں آئے ہیں۔

مساج کرنے والے پہلے گاہکوں کی کمر پر تیل کی مالش کرتے ہیں جس کے بعد پائیتھون سانپوں یا 28 مختلف اقسام کے سانپوں کا استعمال کیا جاتا ہے جو زہریلے نہیں ہوتے۔ لوگ توانائی کی بحالی کے لیے 30 منٹ کا سیشن کرتے ہیں۔

روئٹرز کے مطابق دیا زین کو مساج کی اس نئی سروس کا سوشل میڈیا کے ذریعے پتہ چلا، جس کے بعد ان کے ذہن میں اس سے فائدہ اٹھانے کا فوری خیال آیا۔ مساج سینٹر کے مالک اور گاہکوں کا کہنا ہے کہ سانپوں کے مساج کی بدولت ان کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوا جب کہ جلد پر سانپوں کے معمول سے ہٹ کر محسوس ہونے والے لمس سے انہیں مکمل سکون ملا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 مساج سینٹر کے مالک صفوت سیدکی کے مطابق یہ بات ثابت شدہ ہے کہ سانپوں کی مدد سے مساج سے پٹھوں اور جوڑوں کے درد میں کمی جبکہ دوران خون میں اضافہ ہوتا ہے اور دماغ میں سکون آور انڈورفن نامی ہارمون خارج ہوتا ہے۔

تاہم اس طریقے کو باضابطہ علاج یا ڈاکٹر کو دکھانے کے متبادل کے طور پر اختیار نہیں کرنا چاہیے۔ سیدکی نے ان افراد کے لیے مفت مساج سے کام کا آغاز کیا جو اسے آزمانا چاہتے تھے لیکن اب وہ  20 یا 30 منٹ کے سیشن کے لیے 100 مصری پاؤنڈز یا تقریباً ساڑھے چھ  ڈالرز وصول کرتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ویڈیو