سستے گھروں کی ہاؤسنگ سکیم: چھ بینکوں کے لیے رسک کوریج

پی ایم آر سی کے چیف ایگزیکٹو افسرمدثر ایچ خان نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ یہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت پہلا قدم ہے جس کے تحت سب لوگوں کو مناسب قیمت پر مکان کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

(اے ایف پی فائل فوٹو)

پاکستان کے چھ بڑے بینکوں نے پاکستان مورگیج ری فائنانس کمپنی (پی ایم آر سی) کے ساتھ ماسٹر کریڈٹ گارنٹی کے ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں جس کا مقصد سستے گھروں کی ہاؤسنگ سکیم کے لیے قرضے پر گارنٹی فراہم کرنا ہے۔

دس سالہ کریڈٹ گارنٹی سکیم کے تحت بینکوں کے سرمائے کو فرسٹ لاس کی بنیاد پر 40تک تحفظ حاصل ہوگا۔ عرب نیوز کے مطابق حکومت پاکستان نے فنانسنگ سکیم کی معاونت کے لیے کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹ قائم کر دیا ہے جس کا انتظام پی ایم آر سی کے پاس ہوگا۔ مرکزی بینک کمپنی کی معاونت کرے گا جب کہ عالمی بینک فنڈز فراہم کرے گا۔

مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر جمیل احمد نے پیر کو کراچی میں معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ سٹیٹ بینک نے وزارت خزانہ اور عالمی بینک کے ساتھ مل کرپی ایم آر سی کی شکل میں سرمائے کی فراہمی کا منصوبہ شروع کیا ہے تاکہ مورگیج کے ذریعے سرمایہ فراہم کرنے والے بنیادی اداروں کو سرمایہ فراہم کیا جا سکے جس سے وہ اثاثوں اور ذمہ داری کے میچورٹی پروفائل کی مطابقت کا انتظام بخوبی کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا اس قدم سے ہائبرڈ مورگیج ماڈلز کی تیاری اور پاکستان میں سرمائے کی مارکیٹیوں کے قیام میں بھی مدد ملے گی۔قرضہ گارنٹی کے معاہدے پر دستخط کرنے والے بینکوں میں فیصل بینک، میزان بینک، بینک اسلامی، حبیب بینک ، جے ایس بینک اور سونیری بینک شامل ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پی ایم آر سی کے چیف ایگزیکٹو افسرمدثر ایچ خان نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ یہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت پہلا قدم ہے جس کے تحت سب لوگوں کو مناسب قیمت پر مکان کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔انہوں نے مزید کہا:  ’پی ایم آر سی پہلا ادارہ ہے جو اسلامی ری فائنانس کی سہولت متعارف کروا رہا ہے۔ یہ سہولت نہ صرف پاکستان بلکہ پورے شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیا میں پہلی سہولت ہے۔‘

پاکستان مورگیج ری فائنانس کمپنی ایک مورگیج لیکویڈیٹی فیسلٹی کے طور پر قائم کی گئی ہے جو بینکنگ سیکٹر میں طویل المدتی فنڈنگ میں رکاوٹوں کو دور کرنے اور مناسب فائنانسنگ کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت