جو بائیڈن کی حلف برداری: امریکہ میں سخت حفاظتی اقدامات

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں لاک ڈاؤن جیسی صورت حال ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے ہفتہ وار چھٹیوں کے موقعے پر ملک کی دوسری ریاستوں سمیت دارالحکومت میں مسلح احتجاج کا الرٹ جاری کیا ہے۔

(اے ایف پی)

امریکہ کے نو منتخب  صدر جو بائیڈن کی 20 جنوری کو تقریب حلف برداری  کے موقعے پر مسلح احتجاج کے خدشے کے پیش نظر تمام ریاستوں میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں لاک ڈاؤن جیسی صورت حال ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے ہفتہ وار چھٹیوں کے موقعے پر ملک کی دوسری ریاستوں سمیت دارالحکومت میں مسلح احتجاج کا الرٹ جاری کیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حکام نے بتایا کہ واشنگٹن میں امریکی کانگریس کی عمارت کے قریب ایک ناکے پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے پاس گولیوں سمیت پستول موجود تھا۔ ان کے قبضے سے پانچ سو گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

واشنگٹن ڈی سی سپریم کورٹ میں جمع کروائی دستاویزات کے مطابق گرفتار ہونے والے شخص کانام ویزلی ایلن بیلر ہے جن کا تعلق ریاست ورجینیا سے ہے ۔ انہوں نے ناکے سے گزرنے کے لیے جعلی اجازت نامہ دکھایا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایف بی آئی کی جانب سے الرٹ جانے کئے جانے کے بعد 12 سے زیادہ ریاستوں میں نیشنل گارڈز کے دستوں کو چوکس کر دیا گیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد سرکاری عمارتوں کو محفوظ بنانا ہے۔ واضح رہے کہ صدارتی الیکشن میں شکست سے دوچار ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں انتخابی فراڈ کے ذریعے دوسری بار صدر منتخب ہونے سے روکا گیا۔

 تاہم اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ اس سے پہلے ٹرمپ نے حامیوں نے چھ جنوری کو کانگریس کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ