سینیٹر مشاہد اللہ خان انتقال کر گئے

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر، سینیٹر مشاہد اللہ خان علالت کے باعث بدھ کی رات 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئےہیں۔

مشاہد االلہ خان نے 1990 میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی (تصویر: ٹوئٹر)

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر، سینیٹر مشاہد اللہ خان علالت کے باعث بدھ کی رات 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئےہیں۔

سینیٹر مشاہد اللہ خان کی آخری رسومات جمعرات کو اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 11 میں ادا کی جائیں گی۔ 

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مشاہد اللہ خان طویل عرصے سے علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی اور جماعت کی نائب صدر مریم نواز نے رات گئے ایک ٹویٹ کے ذریعے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’سینیٹر مشاہد اللہ خان، میاص نواز شریف کے وفادار اور بے مثال ساتھی ہمیں چھوڑ گئے۔‘

مریم نواز نے کہا کہ ’یہ افسوسناک خبر سن کرغم زدہ ہوں۔ بہت بڑا نقصان ہے۔ ایک والد کی طرح ان کی شفقت اور محبت کو کبھی نہیں بھلا سکوں گی۔‘

سینیٹر مشاہد اللہ خان 1953 میں راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اسلامیہ ہائی سکول راولپنڈی اور گریجویشن گورڈن کالج راولپنڈی سے کی۔

کراچی کے اردو لا کالج یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے پی آئی اے میں ملازمت اختیار کی اور ٹریڈ یونین لیڈر کی حیثیت سے فعال کردار ادا کیا۔

مشاہد االلہ خان نے 1990 میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی اور 2009 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر پہلی مرتبہ سینیٹر منتخب ہوئے جبکہ 2015 میں دوبارہ سینیٹر بنے۔

وہ تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی طرف سے تیسری مرتبہ جنرل نشست پر امیدوار بھی تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان