جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کا فاتح پاکستان

تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو  28 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد  پاکستانی کھلاڑی جشن مناتے ہوئے (تصویر: اے ایف پی)

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ بدھ کو سنچورین میں کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو  28 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔

دونوں ٹیموں  نے کئی  تبدیلیاں کیں، خصوصاً  پاکستان ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں، جو پاکستان کے لیے بہتر ثابت ہوئیں۔ پاکستان نے سرفراز احمد، محمد نواز،  حسن علی اور عثمان قادر کو شامل کیا جبکہ جنوبی افریقہ کے پانچ بہترین کھلاڑیوں کے آئی پی ایل میں جانے کے بعد جونیئر کھلاڑی شامل کیےگئے۔

پاکستانی کپتان پہلی دفعہ ٹاس ہارے اور پہلے بیٹنگ کرنا پڑی، تاہم پاکستان کے لیے یہ فیصلہ بھی برا نہیں تھا کیونکہ گذشتہ میچ کےہیرو فخر زمان کی شاندار فارم آج بھی جاری رہی۔

فخر زمان نے آج زیادہ سکون سے بیٹنگ کی اور کسی جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کیا، جس سے وہ ایک اور سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے 104 گیندوں پر 101 رنز کی اننگز کھیلی اور ’مین آف دی سیریز‘ قرار پائے۔

ان کے علاوہ امام الحق نے 57 اور بابر اعظم نے 94 رنز بنائے۔ اننگز کے آخری اوورز میں حسن علی نے صرف 11 گیندوں پر 32 رنز بناکر پاکستان کا سکور 320 تک پہنچا دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جنوبی افریقہ کی جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے لیے یہ بہت بڑا ہدف تھا لیکن ان کے غیر معروف بلے بازوں نے بھی ہدف تک پہنچنے کی ہرممکن کوشش کی۔

اوپنر جان ملن فیلوک وایو اور کائل ویرین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں سکور کیں، لیکن ان تین کے علاوہ بقیہ بلے بازک چھ نہ کرسکے اور یوں آخری اوور میں 28 رنز کے فرق سے 292 پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے عمدہ بولنگ کی اور تین وکٹیں لیں جبکہ عثمان قادر نے ایک اور حارث رؤف نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

پاکستانی ٹیم اب سنیچر سے جوہانسبرگ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کرے گی۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ