سرمنڈل: موسیقی کا ایسا آلہ جس کے بجانے والے ختم ہو رہے ہیں

سرمنڈل کا استعمال پاکستان میں معدوم ہوتا جا رہا ہے تاہم پشاور کے نیاز علی نے کوشش کی ہے کہ موسیقی کے اس آلے اور ساز کو زندہ رکھ  سکے۔

بالی وڈ اور پاکستانی ڈراموں میں شاید آپ لوگوں نے پلے بیک میوزک کا مشاہدہ کیا ہوگا جو زیادہ تر ڈراموں میں مخصوص سین کے ساتھ بجایا جاتا ہے۔

عام زبان میں ڈرامے کے درمیان غم، خوشی، خاموشی اور سنسان مقام میں فلمائے گئے لمحات میں جو میوزک استعمال ہوتا ہے، وہ زیادہ تر سرمنڈل کا ساز ہے جس کی جگہ آج کل جدید موسیقی کے آلات نے لے لی ہے۔

سرمنڈل کا استعمال پاکستان میں معدوم ہوتا جا رہا ہے تاہم پشاور کے نیاز علی نے کوشش کی ہے کہ موسیقی کے اس آلے اور ساز کو زندہ رکھ  سکے۔

رباب کی تاروں کی طرز پر بنا سرمنڈل (سنسکرت میں سر کے معنی ساز اور منڈل کے معنی گروپ) کلاسیکل موسیقی میں دیگر آلات کے ساتھ استعمال ہوتا ہے اور اس کا استعمال برصغیر میں کلاسیکل موسیقی میں زیادہ دکھائی دیتا ہے۔

نیاز علی پشاور میں سر مینڈل بجانے والے چند ہی موسیقاروں میں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ برصغیر میں بڑے غلام علی نے اس کو زیادہ تر کلاسیکل موسیقی میں استعمال کیا ہے۔

’سرمنڈل بجانے والے ختم ہو رہے ہیں اور اس کا استعمال میں اب نہ ہونے کے برابر ہے تاہم میں کوشش کرتا ہوں کہ اس آلے کو زندہ رکھ سکوں۔‘

سرمنڈل ایک بکس کی طرز کا آلہ ہوتا ہے جس میں 21 سے لے کر 36 تک تاریں ہوتی ہیں جو مخصوص لکڑی (جس سے کشتیاں بھی بنائی جاتی ہے) سے بنے بکس کے اوپر چھڑایا جاتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس بکس کی لمبائی 30 انچ تک اور چوڑائی 14 انچ تک ہوتی ہے۔

نیاز علی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ وہ اس آلے کو خود بنا بھی سکتے ہیں اور پورے پاکستان میں جس کسی کو یہ چاہیے ہو تو وہ آرڈر پر بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 1902 سے لے 1970 تک برصغیر میں موسیقی کے جانی پہنچانی شخصیت بڑے غلام علی نے سرمنڈل کو موسیقی میں استعمال کیا ہے۔ اسی طرح کلاسیکل موسیقی کے دیگر جانی پہنچانی شخصیات میں سلامت علی خان، جسرج، کشوری آمونکر سمیت آجوئے چکرابرتی نے بھی سر مینڈل کا استعمال موسیقی میں کیا ہے۔

نیاز علی سمجھتے ہیں کہ موسیقی کے پرانے آلات ایک آثاثہ ہوتا ہے اور یہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ان اثاثوں کی حفاظت کریں۔

’حکومت کو چاہیے کہ وہ کلاسیکل موسیقی کے فروغ کے لیے ایک اکیڈمی بنائیں اور اسی آلات کو جدید موسیقی کے آلات میں استعمال کرنے کی ٹریننگ دیں۔‘ 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا