چین مریخ پر کامیابی سے خلائی جہاز اتارنے والا دوسرا ملک بن گیا

چینی خلائی ادارے کے مطابق فروری سے مریخ کے مدار میں رہنے والے جہاز’تیانون ون‘ نے کامیابی سے سرخ سیارے کی سطح پر اتر کر ’مریخ پر پہلی بار چینی قدموں کے نشان چھوڑے۔‘

بیجنگ میں نیشنل میوزیم آف چائنا میں زورونگ روور کا ایک ماڈل۔ زورونگ مریخ کی سطح کی جانچ کرے گا۔ (اے ایف پی فائل)

چین ہمارے ہمسائے سیارے مریخ پر کامیابی سے خلائی جہاز لینڈ کرنے والا امریکہ کے بعد دوسرا ملک بن گیا ہے۔

چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ’شنہوا‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ چین کا بغیر عملے کا ایک خلائی جہاز ہفتے کو کامیابی سے سرخ سیارے کی سطح پر اتر گیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ’شنہوا‘ کا کہنا تھا کہ تیانون ون خلائی جہاز مریخ پر یوٹوپیا پلینٹیا نامی ایک وسیع میدان پر اترا اور ’مریخ پر پہلی بار چینی قدموں کے نشان چھوڑے۔‘

چینی صدر شی جن پینگ نے اس مشن میں شامل تمام لوگوں کو مبارک باد کی پیغام دیا۔

ان کا کہنا تھا: ’آپ اس چیلنج کے لیے بہادر تھے، اچھے کام کا پیچھا کیا اور ہمارے ملک کو سیاروں کی کھوج کی اگلی صفوں میں شامل کیا۔ آپ کا کارنامہ ہمیشہ وطن اور لوگوں دل میں نقش رہے گا۔‘

چائنا سپیس نیوز کے مطابق ’تیانون ون‘ بیجنگ کے مقامی وقت ہفتے کی صبح ایک بجے مریخ کے گرد مدار سے نکلا۔تین گھنٹے بعد لینڈنگ موڈیول آربیٹر سے علیحدہ ہوا اور مریخ کی فضا میں داخل ہوا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 

اس کا کہنا تھا لینڈنگ کے عمل میں ’دہشت کے نو منٹ‘ شامل تھے جب موڈیول کی رفتار کم ہوتی ہے اور آہستہ آہستہ نیچے اترتا ہے۔

چین کے قومی خلائی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے ’شنہوا‘ کا کہنا تھا جہاز کی لینڈنگ کا وقت بیجنگ کے مقامی وقت صبح سات بج کر 18 منٹ تھا۔

روور کو اپنے سولر پینل اور انٹینا کھولنے اور 32 کروڑ میل دور گراؤنڈ کنٹرول کو سگنل بھجنے میں 17 سے زائد منٹ لگے۔

زورونگ نامی روور اب اپنی لینڈنگ کی جگہ کا سروے کرے گا اور پھر اور کھوج کے لیے نکلے گا۔

اس  پر چھ سائنسی آلات نصب ہیں جس میں ایک ہائی ریزولوشن ٹوپوگرافی کیمرا بھی شامل۔

زورونگ سیارے کی سطح کی مٹی اور ماحول کی جانچ کرے گا اور زیر زمین دیکھنے والے ریڈار کی مدد سے قدم زندگی اور پانی اور برف کی موجودگی کے آثار کی تلاش کرے گا۔

’تیانون ون‘ مریخ پر چین کا پہلا آزاد مشن ہے۔ اسے گذشتہ سال جولائی میں لانچ کی گیا تھا اور چھ ماہ سفر میں رہنے کے بعد یہ فروری میں مریخ تک پہنچا تھا جہاں سے تب سے مدار میں تھا۔

اگر زوروگ کامیابی سے سطح پر گھوم سکا تو چین دینا کا پہلا ملک بن جائے گا جو مریخ کے پہلے مشن میں مدار میں داخل ہونے، سطح پر لینڈ کرنے اور روور چلانے میں کامیاب ہوا۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سائنس