سعودی عرب: مالٹوں میں چھپی نشے کی 45 لاکھ گولیاں برآمد

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر اس کھیپ کے منتظر متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

رواں سال اپریل میں سعودی عرب نے لبنان سے پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی تھی جب حکام نے انار کے اندر چھپی ہوئی منشیات کی سمگلنگ کی دو کوششوں کو ناکام بنا دیا تھا(فائل فوٹو: اے ایف پی)

سعودی سرکاری ٹی وی پربدھ کو بتایا گیا ہے کسٹم حکام نے ایمفیٹامین، جسے مقامی طور پر کیپٹاگون کہا جاتا ہے، کی 45 لاکھ گولیوں کو ملک میں سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ منشیات کی اس قدر زیادہ مقدار کو مالٹوں کی کھیپ کے اندر چھپایا گیا تھا۔

العربیہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کسٹم حکام نے جدہ کی بندرگاہ کے راستے ملک میں داخل ہونے والی مالٹوں کی کھیپ میں چھپی منشیات منشیات کا ایکس رے مشینوں کے ذریعے سراغ لگا کر اسے ضبط کرلیا۔

رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ کھیپ کس ملک سے آئی تھی تاہم تصاویر میں پھلوں کے ڈبوں کے نیچے چھپی ہوئی ایمفیٹامین کی بڑی تعداد میں گولیوں کو دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر اس کھیپ کے منتظر متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

رواں سال اپریل میں سعودی عرب نے لبنان سے پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی تھی جب حکام نے انار کے اندر چھپی ہوئی منشیات کی سمگلنگ کی دو کوششوں کو ناکام بنا دیا تھا۔ لبنانی درآمدات پر سعودی پابندی سے اس کے معاشی بحران کے سنگین ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

اس سے قبل سعودی حکام نے ہفتے کو ایک کروڑ 44 لاکھ ایمفیٹامین گولیوں کو قبضے میں لینے کا اعلان کیا تھا جو لبنان سے لوہے کی چادروں کی کھیپ میں چھپا کر سعودی عرب لائی گئی تھیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا