تیرہ سال کی عمر میں جہاز بنانے اور اڑانے والے احمد

جہاز بنانے کے علاوہ اڑانے کی باقاعدہ تربیت حاصل کرنے والے احمد 18 سالہ بھارتی پائلٹ کا ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں۔

لاہور کے محض 13 سالہ احمد عاصم جہاز بنا کر اسے مہارت سے اڑانے کا فن خوب جانتے ہیں۔

بچپن سے جہاز دیکھنے اور جہاز کے کھلونوں سے کھیلنے والے احمد بڑے ہوئے تو خود چھوٹے جہاز بنانے لگے۔

وہ اپنے جہازوں کو ریموٹ کنٹرول سے اصلی جہاز کی طرح رن وے سے ٹیک آف اور لینڈ بھی کر لیتے ہیں۔

انہوں نے گھر میں بڑے جہاز بنا کر رکھے ہوئے ہیں جن میں انجن لگا ہے اور چھوٹے سے فیول ٹینک کی مدد سے انہیں چلاتے ہیں۔

آٹھویں جماعت کے طالب علم احمد پرعزم ہیں کہ ایک دن وہ ایئر فورس میں شامل ہو کر جنگی جہاز بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

وہ ایک فلائنگ کلب میں جہاز اڑانے کی تربیت بھی لیتے ہیں اور انسٹرکٹر کی مدد سے ٹریننگ جہاز ٹیک آف اور لینڈنگ کرنا سیکھ رہے ہیں۔

ان کی خواہش ہے کہ وہ بھارت کے 18 سالہ پائلٹ کا عالمی ریکارڈ توڑیں۔

ان کے والد عاصم اقبال کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا شوق پورا کر کے اپنا فرض نبھایا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’وہ جہاز بنانے کا شوق رکھتے ہیں تو تمام چیزیں خرید کر فراہم کر دیتا ہوں اور جہاز بنانے میں بھی ان کی مدد کرتا ہوں۔‘

جب عاصم سے پوچھا گیا کہ ان کے بیٹے کو چھوٹی عمر میں جہاز اڑانے کی اجازت کیسے ملی؟

تو انہوں نے بتایا کہ احمد فلائنگ کلب میں تربیتی پروازیں انسٹرکٹر کی مدد سے سیکھ رہے ہیں۔ ’اس کے لیے اجازت کی ضرورت نہیں کیونکہ فلائنگ کلب کا کام ہی یہ ہوتا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا