گھر پر بیف بہاری بوٹی بناتے ہوئے ان دو باتوں کا خاص خیال رکھیں

آپ بھی اس عید پر ان دو باتوں کا خیال رکھ کر ریستوران جیسے ذائقے والی لذیذ بیف بہاری بوٹی بنا سکتے ہیں۔

عیدالضحیٰ پر لوگ مختلف لذیذ ڈشز بنانے کا سوچتے ہیں۔ گھر پر ریستوران جیسے ذائقے والی بیف بہاری بوٹی بنانے کے لیے انڈپینڈنٹ اردو نے کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ میں واقع جانانز ریسٹورنٹ پر 15 سالہ تجربہ رکھنے والے بار بی کیو کاریگر محمد نعیم سے بات کی۔

نعیم کے مطابق اچھی بہاری بوٹی بنانے کے لیے دو چیزیں انتہائی اہم ہیں۔ ’اچھی بہاری بوٹی کے لیے درست مصالحوں کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ آپ سیخ کو ہر ایک منٹ بعد انگھیٹی پر پلٹتے رہیں تاکہ بوٹی جلے نہ اور اچھی طرح پک جائے۔

’دوسری بات یہ کہ کوئلہ لکڑی والا نہیں بلکہ اصلی ہونا چاہیے۔‘

نعیم نے بتایا کہ بیف بہاری بوٹی بنانے کے لیے ایک کلو گوشت لیں، اس کی اچھی طرح صفائی کرکے بوٹی بنا لیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پھر بوٹیوں کو ایک برتن میں ڈالیں اور اس میں مشین سے پسا پپیتا، لہسن اور ادرک کا پیسٹ ملا کر نمک، پسی ہوئی مرچ، گرم مصالحہ، زیرہ پاؤڈر، دہی اور تیل ڈالیں اور میرینیٹ ہونے کے بعد ڈیڑھ گھنٹے کے لیے رکھ دیں جس کے بعد بوٹیوں کو سیخ پر لگا دیں۔  

’اب انگیٹھی میں کوئلہ جلائیں۔ کوئلوں کو بالکل لال ہونے دیں، تاؤ کو برابر کر کے سیخ کو انگھیٹی پر رکھ لیں اور ہر ایک منٹ کے بعد سیخ پلٹتے رہیں۔

’جب بوٹی ہلکی براؤن ہو جائے تو سیخ کو ایک طرف رکھ دیں۔ پانچ منٹ بعد اسے دوبارہ انگیٹھی پر لگائیں اور دو تین منٹ تک پکائیں۔ آپ کی بیف بہاری بوٹی تیار ہوچکی ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا