عید قربان پر پشاور کی ’مشہور‘ اوجھڑی کیسے پکائی جائے؟

پشاور کے کوہاٹی گیٹ کے شیخ پائے فروش تقریباً  65 سالوں سے اسی کاروبار سے وابستہ ہیں۔

عید الاضحیٰ میں اب چند دن ہی باقی ہیں اور شاید آپ لوگ گوشت پکانے کی مختلف تراکیب بھی سیکھ رہے ہوں گے۔ کوئی بار بی کیو تو کوئی کڑاھی گوشت کا طریقہ سیکھ رہا ہو گاجبکہ کچھ لوگ تو  بیف روش کھانے کے لیے بے تاب ہوں گے۔

لیکن کیا آپ نے کبھی اوجھڑی پکانے اور اس کو کھانے کے بارے میں سوچا ہے؟

اگر ابھی تک اس طرف دھیان نہیں گیا ہے تو ہم آپ کو پشاور  کے مشہور اوجھڑی فروش کی دکان پر لیے چلتے ہیں اور وہاں پر  اوجھڑی صاف کرنے اور اس کو پکانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔

پشاور کے کوہاٹی گیٹ کے شیخ پائے فروش تقریباً  65 سالوں سے اسی کاروبار سے وابستہ ہیں۔

محمد عارف کے دادا بھی یہی کام کرتے تھے۔ محمد عارف  پکی ہوئی اوجھڑی کے پتیلے کے سامنے بیٹھ کر گاہکوں کو پلیٹ میں اوجھڑی ڈال کر دے رہے ہیں اور ہم سے بات بھی کر رہے ہیں۔

’میرے لیے بھی اوجھڑی کا پکانا بالکل نیا تھا اور زندگی میں کبھی بھی اوجھڑی پکتے ہوئے نہیں دیکھی تھی اور نہ کبھی اس کا ذائقہ چکھا تھا۔‘

محمد عارف نے بتایا کہ ’ہم روزانہ 13، 14 اوجڑیاں پکاتے ہیں جو رات کے نو بجے تک ختم ہو جاتی ہیں۔ مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ سمیت پشاور شہر کے مختلف علاقوں سے لوگ آکر اوجھڑی کا مزہ لیتے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عید قربان میں اوجھڑی کو کم ہی اہمیت دی جاتی ہے اور زیادہ تر علاقوں میں قربانی کے بعد اس کو ضائع کر دی جاتا ہے۔

تاہم کچھ علاقوں میں اب بھی اوجھڑی پکانے اور کھانے کا رواج ہے۔ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ اوجھڑی کو صاف کرنے کا طریقہ مشکل ہے اور یہ صحیح طریقے سے صاف نہیں ہوتی جبکہ کچھ لوگوں کو اوجھڑی پکانے کی درست ترکیب کا علم نہیں۔

اوجھڑی صاف کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

محمد عارف نے بتایا کہ اوجھڑی کا ذائقہ بہتر کرنے کے لیے ایک ضروری شرط یہ ہے کہ اوجھڑی تازہ ہو یعنی جب بھی کوئی جانور ذبح کیا جائے تو اس کی تازہ اوجھڑی کو لا کر پکانا ضروری ہے۔

انھوں نے بتایا کہ سب سے پہلے اوجھڑی کو صاف کرنے کے لیے نیم گرم پانی میں اوجھڑی کو ڈال دیں۔

’پانی زیادہ گرم نہ ہو اور نہ ہی زیادہ ٹھنڈا۔ نیم گرم پانی لے کر اوجھڑی کو اس میں ڈال دیں اور اس کو اہالتے رہیں جب تک اوجھڑی صاف اور نرم نہ ہو جائے۔‘

اب اوجھڑی صاف ہے اور پکنے کے لیے تیار ہے۔

محمد عارف بتاتے ہیں کہ اوجھڑی کو پکانے کا طریقہ بھی سادہ ہے جس میں پیاز، ٹماٹر اور گھی ڈالا جاتا ہے اور پکانے کے بعد اس میں مصالحے شامل کیے جاتے ہیں۔

’پکانے کے بعد اوجھڑی میں ہلدی، دھنیا، حسب ذائقہ گرم مصالحہ اور نمک شامل کیا جاتا ہے۔ اوجھڑی میں لہسن ڈالنا بہت ضروری ہے اور جتنا زیاہ ہو اچھا ہےکیونکہ لہسن سے اس کا ذائقہ مزید دوبالا ہو جاتا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا