میسی اور بارسلونا کلب کے راستے جدا

ہسپانوی فٹ بال کلب ایف سی بارسلونا نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ ارجنٹائن کے سٹار فٹ بالر لیونل میسی نئے معاہدے میں ناکامی کے بعد بارسلونا کے ساتھ اپنے 20 سالہ کیریئر کا اختتام کردیں گے۔

میسی نے 2000 میں بارسلونا کے ساتھ اپنا پہلا معاہدہ 13 برس کی عمر میں کیا تھا (فائل فوٹو: اے ایف پی)

ہسپانوی فٹ بال کلب ایف سی بارسلونا نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ ارجنٹائن کے سٹار فٹ بالر لیونل میسی نئے معاہدے میں ناکامی کے بعد بارسلونا کے ساتھ اپنے 20 سالہ کیریئر کا اختتام کردیں گے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کلب کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا: ’اگرچہ ایف سی بارسلونا اور لیونل میسی کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا تھا لیکن اسے معاشی اور ساختی رکاوٹوں کی وجہ سے حتمی شکل نہیں دی جاسکتی۔ ‘

مزید کہا گیا: ’اس صورت حال میں لیونل میسی بارسلونا سے منسلک نہیں رہیں گے۔ دونوں فریقوں کو دل کی گہرائیوں سے افسوس ہے کہ کھلاڑی اور کلب دونوں کی خواہشات پوری نہیں ہو سکتیں۔‘

اس اعلان کے بعد طویل عرصے سے چلنے والی اس کہانی میں ایک نئی تبدیلی کی نشاندہی ہوئی ہے، کیونکہ بارسلونا کلب لیونل میسی کو اپنے ساتھ رکھنے پر مصر تھا، جنہیں اب تک کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

چھ بار ’بیلن ڈی اور‘ کے فاتح لیونل میسی نے گذشتہ برس اگست میں ایک آزاد ایجنٹ کے طور پر کلب چھوڑنے کی کوشش کی تھی لیکن توقع یہ تھی کہ وہ بارسلونا کے ساتھ مزید پانچ سال یعنی 2026 تک منسلک رہیں گے، جب وہ 39 برس کے ہوجائیں گے۔

34 سالہ میسی نے 2000 میں 13 سال کی عمر میں بارسلونا کی یوتھ اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی تھی اور 2004 میں 17 سال کی عمر سے کلب کی جانب سے پہلا میچ کھیلا تھا۔ وہ اب تک بارسلونا کے لیے ریکارڈ 634 گول سکور کر چکے ہیں۔

تاہم 30 جون سے پرانا معاہدہ ختم ہونے کے بعد وہ ایک آزاد ایجنٹ کے طور پر کلب سے منسلک تھے۔

میسی کے بارسلونا سے الگ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین فٹ بال کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور مداح اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال