لیونل میسی کی محبت میں ان کے آبائی شہر میں بنائی گئی دیوقامت پینٹنگ

14 میٹر بلند اور آٹھ میٹر چوڑے اس فن پارے کی میسی کے آبائی شہر روساریو میں نقاب کشائی کی گئی ہے۔

’کسی دوسری کہکشاں اور میرے پڑوس سے۔‘ یہ الفاظ ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹ بالر لیونل میسی کے آبائی علاقے کی اس عمارت کی دیوار پر تازہ بنائی گئی ان کی پینٹنگ کے نیچے درج ہیں، جہاں میسی نے اپنا بچپن گزارا۔

میسی کی یہ دیوقامت پینٹنگ ایک چار منزلہ عمارت کی دیوار کے ایک سرے پر بنائی گئی ہے، جو ارجنٹائن کے وسطی صوبے سانتا فے کے سب سے بڑے شہر روساریو کے نواح میں لابحادا نامی قصبے میں واقع ہے۔ اس عمارت کے سامنے وہ پرائمری سکول ہے جہاں میسی نے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔

تصویر بنانے والے آرٹسوں میں سے ایک مارلن زوریاگا نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا: ’جیسا ہم میسی کے بارے میں سوچتے تھے، جتنی ہم ان کی عزت کرتے ہیں، اس کے پیش نظر ہم نے سوچا کہ روساریو میں ان کے لیے جذبات کے اظہار کے لیے اس سے بہتر کوئی طریقہ نہیں ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

14 میٹر بلند اور آٹھ میٹر چوڑے اس فن پارے کی جمعرات کو نقاب کشائی کی گئی۔ تصویر میں میسی کی داڑھی ہے اور انہوں نے قمیص نہیں پہن رکھی جبکہ ان کے ساتھ ایک چھوٹی تصویر ہے جس میں وہ ایک گیند کو اچھالتے دکھائی دیتے ہیں۔

میسی نے گلے میں جوتے لٹکا رکھے ہیں جن کے تسمے آپس میں بندھے ہوئے ہیں۔ ایک جوتے کا رنگ سیاہ اور دوسرے کا سنہری ہے۔ یہ جوتے ان کے ریکارڈ چھ ’گولڈن شوز‘ کی عکاسی کرتے ہیں جو میسی نے یورپ میں سب سے زیادہ گول کرنے پر حاصل کیے۔

بارسلونا لیجنڈ کو جدید دور کے بہترین فٹبالر سمجھا جاتا ہے۔ وہ سپین کی لالیگا میں ریکارڈ آٹھویں مرتبہ گول کرنے والے سرکردہ کھلاڑی رہے ہیں۔

ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم کے کپتان اس وقت برازیل میں ہونے والی فٹ بال چیمپیئن شپ کوپا امریکہ میں اپنی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ چیمپیئن شپ کے دوران گروپ کے مرحلے میں تین گولز کے ساتھ وہ سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹ بالر رہے۔

ارجنٹائن ہفتے کو ہونے والے کوارٹر فائنلز میں ایکواڈور کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال