خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں سے 17 افراد ہلاک

حکام کے مطابق ضلع طورغر میں بارشوں اور تودوں کی زد میں آنے والے مکانات کے ملبے سے 11 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

مون سون کا موسم پاکستان میں وسط ستمبر تک جاری رہتا ہے (اے ایف پی فائل فوٹو)

پاکستان کے شمالی علاقوں میں اتور کی صبح موسلا دھار بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں کئی مکانات بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے تباہ ہوئے۔ 

ضلعی عہدے دار محمد نواز نے بتایا کہ طورغر میں مٹی اور اینٹوں کے گھروں کے ملبے سے 11 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امدادی کارکن باقی متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

محمد نواز نے بتایا کہ ضلعے کے دور دراز گاؤں میں تین ملحقہ مکانات مکمل طور پر بہہ گئے جبکہ دیگر مکانات بھی متاثر ہوئے۔ تاہم وہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شہر ایبٹ آباد  کے حکام نے بتایا کہ نواحی علاقوں میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک جوڑا اور ان کا بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ اس آفت میں تین مزید افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ 

ملک کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ متاثرہ علاقے میں امدادی سامان بھیج رہے ہیں لیکن پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سے ترسیل کے عمل میں تاخیر ہو رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سڑکیں کھولنے کی کوششیں تاحال جاری ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان