’بلاک بسٹر خوبیوں‘ کے بغیر آئی فون 13 میں نیا کیا ہے؟

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 13 اور نئے آئی پیڈ کی نقاب کشائی کر دی ہے۔

امریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے منگل کو آئی فون 13 اور نئے آئی پیڈ کی نقاب کشائی کر دی ہے۔ آئی فون کا نیا ماڈل فائیو جی کی سہولت، تیز رفتار چپس اور طاقتور کیمرے سے مزین ہے تاہم نئے فون کی قیمت نہیں بڑھائی گئی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ڈیجیٹل مصنوعات کی ورچوئل تقریب کمپنی کے ہیڈکوارٹر کوپرٹینو میں ہوئی جو ریاست کیلی فورنیا میں واقع ہے۔ ایپل نے اپنے نئے فون میں بلاک بلاسٹر خوبیوں کا اعلان تو نہیں کیا لیکن تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ آئی فون ایکس جیسے پرانے ماڈل استعمال کرنے والے صارفین اپنی ڈیوائس کو اپ گریڈ کرنے میں گرم جوشی کا مظاہرہ کریں گے۔

ایپل کے نئے فون میں اے 15 نامی بائیونک چپ لگائی گئی ہے، جس کی بدولت ٹیکسٹ کا خود بخود ترجمہ ہو جاتا ہے۔ فون بہتر ڈسپلے، زیادہ دیر تک چلنے والی بیٹری اور سنیمیٹک موڈ کی خوبیوں سے آراستہ ہے۔ اس موڈ سے ویڈیو بناتے وقت فوکس خود بخود تبدیل ہو جاتا ہے۔

ایپل کا کہنا ہے کہ تیز رفتار ڈیٹا کے لیے آئی فون 13 میں فائیو جی اینٹینا اور ریڈیو آلات لگائے گئے ہیں اور فون پانچ رنگوں میں دستیاب ہو گا۔

نئے آئی فون کی قیمت 699 ڈالر سے شروع ہو گی جبکہ آئی فون 13 پروکی قیمت 999 ڈالر اور پرو میکس کی 1099 ڈالر ہو گی۔ تبادلے کے لیے ایک ہزار ڈالر تک کی پیشکش کی جائے گی۔ آئی فون 13 کے تینوں ماڈل 24 ستمبر سے فروخت کے لیے پیش کر دیے جائیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گذشتہ سال سے آئی فون کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی لیکن وائر لیس سروس فراہم کرنے والی بعض کمپنیاں جیسا کہ اے ٹی اینڈ ٹی، پرانے ماڈل کے تبادلے اور نئے پلان کے تحت فون قسطوں پر لینے کی صورت میں کوئی اضافی رقم وصول نہیں کریں گی۔

آئی فون 13 ایپل کی سب سے اہم پراڈکٹ ہے لیکن کمپنی نے کئی سروس کا جال اور دوسری مصنوعات متعارف کروائی ہیں، جن کے حوالے سے دیکھا جا رہا ہے کہ صارفین ان تک محدود ہو کر رہ جائیں گے اور ان کے لیے انہیں چھوڑنا مہنگا ہوگا۔ سیریز سیون کی سمارٹ واچ میں بڑے ڈسپلے اور جلد چارج ہونے کی خوبی ہو گی۔ واچ کی قیمت 399 ڈالر سے شروع ہو گی، جو اس سال موسم خزاں میں دستیاب ہوگی۔

کمپنی نے اپنے آئی پیڈ منی کو بھی اپ گریڈ کر دیا ہے اور اس میں فائیو جی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس کے ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی ہے، جس سے وہ مہنگے اور معیار میں بہتر آئی پیڈ ایئر اور پرو ماڈلز جیسی دکھائی دینے لگی ہے۔

ٹیکنالائسس ریسرچ کے سربراہ بوب اوڈونیل کا کہنا ہے کہ چھوٹے ٹیبلٹس ایپل کی طرف سے آج کا سب سے زیادہ حیران کن اعلان ہے۔ یہ ڈیوائس ان لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گی جو فائیو جی سے مزین ایسی پراڈکٹس چاہتے ہیں جس پر فون کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ایپس کو استعمال کیا جا سکے۔

ایپل نے اپنے بیس ماڈل آئی پیڈ کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے اور اس میں گھر بیٹھے سیکھنے کے لیے نیا کیمرہ لگایا گیا ہے۔ بیس ماڈل کی قیمت 329 ڈالر اور منی کی قیمت 499 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ دونوں ڈیوائسز اگلے ہفتے دستیاب ہوں گی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی