آئی پی ایل: بنگلور کو ہرا کر چنائی پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر

چنائی نے نو میچوں کے بعد دہلی کیپیٹلز کے 14 پوائنٹس برابر کر دیے تاہم اس کا نیٹ رن ریٹ بہتر ہے۔ بنگلور کی 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن۔

مہندرسنگھ دھونی کی چنائی نے 18.1 اوورز میں  157 رنز کا ہدف عبور کر لیا (اے ایف پی فائل فوٹو)

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں چنائی سپر گنگز نے جمعے کو رائل چینلنجرز بنگلور کو چھ وکٹوں سے ہرا کر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

چنائی نے ریت کے طوفان کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونے والا ٹاس جیتا اور شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

چنائی سپر گنگز نے وراٹ کوہلی کی ٹیم کے اچھے آغاز کے باوجود اسے چھ وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز تک محدود کر دیا۔

جواب میں مہندرسنگھ دھونی کی چنائی نے 18.1 اوورز میں چار وکٹوں پر 157 رنز بنا لیے۔

کوہلی نے 41 گیندوں پر 53 رنز بنائے اور دیودت پاڈیکل کے ساتھ 111 کا اوپننگ سٹینڈ شیئر کیا۔

یہ پارٹنرشپ 14 ویں اوور میں ختم ہو گئی اور بنگلور کا کوئی بھی دوسرا بیٹسمین 11 گیندوں سے آگے نہ جا سکا۔

پاڈیکل کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کو 170 سے 180 رنز بنانے کی امید تھی لیکن ’بدقسمتی سے آج اننگز کے اختتام تک بات نہیں بنی۔‘

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈوین براوو نے اپنے چار اوورز میں 24-3 کے ساتھ سب سے زیادہ نقصان پہنچایا جس میں کوہلی کی وکٹ بھی شامل ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کوہلی نے چھکا لگا ہی دیا تھا لیکن رویندرجڈیجا نے باؤنڈری پر کیچ پکڑ لیا۔

چنائی کے لیے سب سے زیادہ سکور رتوراج گائیکواڑ نے کیا۔ انہوں نے 26 گیندوں پر 38 رنز بنائے اور اوپننگ پارٹنر فاف ڈوپلیسی (31) اور امبتی رائیڑو (32) سے آگے رہے۔ ہرشل پٹیل نے 25 رنز دے کر دو وکٹیں لیں۔

چنائی نے نو میچوں کے بعد دہلی کیپیٹلز کے 14 پوائنٹس برابر کر دیے ہیں۔ چنائی کا نیٹ رن ریٹ بہتر رہا۔ بنگلور 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ