جمائما کے سوال پر پاکستانیوں کے ’گانے‘

جمائما خان بھی سوشل میڈیا پر اکثر پاکستان کی صورت حال اور یہاں کے مسائل سے متعلق متحرک دکھائی دیتی ہیں۔ جس پر اکثر لوگ ان کے نقطہ نظر کو سراہتے بھی ہیں۔

جمائما خان کا شمار برطانیہ کے بااثر افراد میں کیا جاتا ہے۔ شادی کے وقت ان کے شہزادی ڈیانا اور دوسری بین الاقوامی شخصیات کے ساتھ قریبی تعلقات تھے (اے ایف پی/فائل فوٹو)

وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان اکثر پاکستانیوں کی پسندیدہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی ٹویٹس پر اکثر پاکستانی کمنٹ کرتے نظر آتے ہیں۔

جمائما خان بھی سوشل میڈیا پر اکثر پاکستان کی صورت حال اور یہاں کے مسائل سے متعلق متحرک دکھائی دیتی ہیں۔ جس پر اکثر لوگ ان کے نقطہ نظر کو سراہتے بھی ہیں۔

اس مرتبہ جمائما خان نے ٹوئٹر پر تحریر کیا: ’پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے لیے میرا سوال: موجودہ دور کا کون سا پاکستانی پاپ گانا ہے جو شادیوں پر لگایا جا سکے؟‘

اس پر پاکستانی صارفین کی جانب سے بہت دلچسپ جواب دیے جا رہے ہیں۔ بعض مشورے سے زیادہ یہ سوال کر رہے ہیں کہ کیا جمائما خود شادی کر رہی ہیں یا ان کے بیٹے کی شادی کا ارادہ ہے؟

کئی صارفین نے ان کو عمران خان کی تقاریر اور پاکستان واپسی کے مشورے بھی دے ڈالے۔

کاشف بٹ نامی ٹوئٹر صارف نے جمائما کو جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی کا ترانہ چلانے کا مشورہ دیا: ’اچھے دن آئے ہیں، اچھے دن آئے ہیں۔‘

ٹوئٹر صارف خاور حسین خان نے انہیں مسلم لیگ ن کا ترانہ ’اک نعرہ لگانا چاہتا ہوں، قاضی کو سنانا چاہتا ہوں۔ ووٹ کو عزت دو، ووٹ کو عزت دو۔‘

شہزاد نامی ٹوئٹر صارف نے ’رل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے‘ کا پیروڈی ورژن، جس میں ایک بزرگ مہنگائی اور پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا شکوہ کر رہے ہیں، شادی پر چلانے کا مشورہ دیا۔

ٹوئٹر صارف عامر راہداری نے جمائما کو مشورہ دیا کہ وہ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا گایا ہوا پی ٹی آئی کا ترانہ ‘جب آئے گا عمران، بنے گی اس قوم کی شان‘ لگائیں۔

کلیم اللہ خٹک نامی ٹوئٹر صارف نے جمائما گولڈ سمتھ کو مشورہ دیا کہ ’نواز شریف کے نواسے جنید صفدر نے اپنی شادی پر جو گانا گایا تھا، یقیناً وہ بہت خوبصورت گاتے ہیں۔‘

ساتھ ہی انہوں نے اس گانے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

جمائما نے انسٹاگرام پر اس سے قبل ایک ایسی فلم کے بارے میں پوسٹس کے ساتھ اپ ڈیٹ دیئے تھے جس کی وہ لندن میں شوٹنگ کر رہی ہے۔ انہوں نے اس سے قبل پاکستانی سٹائل کے رکشے کے بارے میں پوچھتے ہوئے پوسٹ کیا تھا کہ وہ کرائے پر کیا لے سکتی ہیں۔ بعد میں انہوں نے ایک رکشے میں تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔ تو بہت سے لوگ اس نتیجے پر پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ سوال بھی فلم کے لیے تحقیق ہے۔

30 جنوری 1974 کو برطانیہ کے ایک متمول گھرانے میں پیدا ہونے والی جمائما گولڈ سمتھ بنیادی طور پر ایک لکھاری اور ڈائریکٹر ہیں۔ 1995 میں 21 برس کی عمر میں انہوں نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے اس وقت کے سٹار کرکٹر عمران خان سے شادی کی۔ عمران خان سے شادی کے لیے وہ اپنا مذہب تبدیل کرکے دائرہ اسلام میں شامل ہوئی تھیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جمائما خان کا شمار برطانیہ کے بااثر افراد میں کیا جاتا ہے۔ شادی کے وقت وہ شہزادی ڈیانا اور دوسری بین الاقوامی شخصیات کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتی تھیں۔

برطانیہ کی شہزادی ڈیانا کا دورہ پاکستان بھی جمائما خان کی کوششوں کا ہی ثمر تھا۔

22 جون 2004 میں شادی کے نو برس بعد عمران خان اور جمائما میں علیحدگی ہو گئی تھی۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس علیحدگی کی وجہ عمران خان کی سیاسی زندگی کی وجہ سے جمائما خان کو پیش آنے والی مشکلات تھیں جن کی وجہ سے ان کے لیے ایڈجسٹ کرنا مشکل ہو رہا تھا۔

علیحدگی کے بعد جمائما خان اپنے دونوں بیٹوں قاسم اور سلیمان کو لے کر واپس برطانیہ منتقل ہو گئی تھیں تاہم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد آج بھی جمائما خان کو اچھے الفاظ میں یاد کرتی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ