پیچھے دیکھو پیچھے: کیا احمد شاہ کا استحصال کیا جا رہا ہے؟

'ٹی وی چینلز نے چھوٹے سے بچے کو کمرشلائز کر دیا ہے اور وہ بھی اس کی اجازت کے بغیر'

تصویر بشکریہ: اے آر وائے

احمد شاہ، جو کہ سوشل میڈیا پر اپنی معصومیت اور میٹھی میٹھی باتوں کی وجہ سے مشہور ہیں، آج کل ٹی وی پر مختلف شوز میں بھی مدعو کیے جا رہے ہیں۔

حالیہ دنوں میں احمد شاہ کے ایک فقرے ’پیچھے دیکھو پیچھے‘ نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور اس کے بعد موبائل ایپ ٹِک ٹاک پر لاکھوں مزاحیہ ویڈیو بنائی جا چکی ہے۔ احمد کے مداحوں کی فہرست میں تازہ اضافہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ہیں۔

احمد کی شہرت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ٹی وی چینلز میں دوڑ سی لگی ہوئی ہے۔ جہاں احمد کو ٹی وی شوز میں مدعو کیا جا رہا ہے وہیں ان ٹی وی شوز پر تنقید بھی ہو رہی ہے کہ وہ معصوم بچے کا استحصال کر رہی ہیں۔ کئی معروف شخصیات  بھی معصوم بچے کا استحصال روکنے کے لیے میدان میں آ گئی ہیں۔

معروف اداکارہ سجل علی، سینیئر صحافی آصف خان، معروف یوٹیوبر ارسلان نصیر اور سکوائش کی کھلاڑی نورینہ شمس نے بچے کے استحصال پر اپنی آواز بلند کی ہے۔

یوٹیوبرارسلان نصیر بھی ان میں سے ایک ہیں۔ ارسلان نے اس مسٔلے کو اجاگر کرنے کے لیے ’سیو دی پٹھان کِڈ‘ ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی ہے۔

ویڈیو میں ارسلان نے بتایا ہے کہ کیسے ٹی وی چینلز لائیو ٹرانسمیشن میں بچے کی معصومیت کو اپنی ریٹینگ اور ٹی آر پیز بڑھانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

ارسلان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی وی چینلز نے چھوٹے سے بچے کو کمرشلائز کر دیا ہے اور وہ بھی اس کی اجازت کے بغیر۔

دیگر معروف شخصیات نے ارسلان کی ویڈیو اور موقف کی تائید کی ہے۔

اس حوالے سے ارسلان نصیر، زارا ثنا اور کنول سعید کی ٹویٹس ملاحظہ کریں۔۔

 

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ