کئی افراد کو چاقو مار کے تمباکو نوشی کرنے والا ’مطمئن جوکر‘

کامک کردار ’جوکر‘ کا حلیہ دھار کر چاقو کے وار سے درجنوں افراد کو زخمی کرنے والے شخص نے آگ لگا دی جس کی وجہ سے ٹوکیو سب وے ٹرین میں دھماکہ ہو گیا۔

ملزم نے بیٹ مین سیریز کے کردار ’جوکر‘ نجیسا لباس  پہن رکھاتھا (سکریب گریب/ ٹوئٹر/ مائک  سنگٹن)

کامک کردار ’جوکر‘ کا حلیہ دھار کر چاقو کے وار سے درجنوں افراد کو زخمی کرنے والے شخص نے آگ لگا دی جس کی وجہ سے ٹوکیو سب وے ٹرین میں دھماکہ ہو گیا۔

ٹوکیو کے کوکریو سٹیشن پر اتوار کو پیش آنے والے اس حادثے کی ویڈیو میں افراتفری کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ جیسے ہی ٹرین حادثاتی طور پر رکی تو مسافروں کو ایک بوگی سے دوسری میں اور ٹرین کی کھڑکیوں سے باہر کودتے ہوئے دیکھا گیا۔

 اس واقعے میں کم از کم 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر وہ مسافر تھے جو ہیلووین پارٹیز کے لیے جا رہے تھے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے ٹوکیو کے فائر ڈپارٹمنٹ کے حوالے رپورٹ کیا ہے کہ کم از کم تین مسافروں کو شدید چوٹیں آئی ہیں جبکہ ایک بزرگ اس دوران بے ہوش ہو کر گر پڑے تھے۔

ٹوکیو کے محکمہ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت 24 سالہ کیوٹا ہیتوری کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے ٹائی کے ساتھ تیز سبز رنگ کی شرٹ، جامنی ویسٹ کوٹ اور پینٹ پہن رکھی تھی، ایسا ہی لباس بیٹ مین سیریز کے کردار ’جوکر‘ نے بھی پہن رکھا ہوتا ہے۔

عینی شاہدین کے بیانات کے مطابق حملہ آور نے کئی افراد پر چاقو کے وار کیے، جس کے بعد انہوں نے بوگی میں ایک لیکویڈ سپرے کیا اور آگ لگا دی، جس سے نشستوں کو نقصان پہنچا۔

حادثے کی ایک ویڈیو میں ٹرین کے اندر چھوٹا دھماکہ اور مسافروں کو محفوظ مقام کی جانب بھاگتے دیکھا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے کئی افراد کی معلومات لی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسری جانب ملزم جو اس وقت پولیس حراست میں ہیں کو ٹرین میں مطمئن اور تمباکو نوشی کرتے دیکھا گیا۔ وہ بالکل بھی گھبرائے یا ڈرے ہوئے نہیں لگ رہے تھے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزم نے انتظامیہ کو بتایا ہے کہ وہ ’لوگوں کو قتل کرنا چاہتے تھے تاکہ انہیں موت کی سزا دی جائے۔‘

عینی شاہد شون سوکی کمورا جنہوں نے تمام افراتفری کی ویڈیو بنائی نے قومی چینل این ایچ کے کو بتایا کہ تمام مسافر باہر نکلنے کو بیتاب تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے خود کھڑکی سے چلانگ لگائی اور پلیٹ فارم پر اترے، اس دوران ان کا کندھا زخمی ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ’ٹرین کے دروازے بند تھے اور ہمیں سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ ہو کیا رہا ہے، اور ہم نے کھڑکیوں سے چلانگ لگا دی، یہ سب بہت خوفناک تھا۔‘

حالیہ برسوں میں چاقو کے وار کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ ٹوکیو کی مسافر ٹرین میں رواں سال اگست میں بھی ایک شخص نے چاقو کے وار سے دس لوگوں کو زخمی کر دیا تھا۔

جبکہ 2019 میں ایک شخص نے کواساکی میں سکول بس کا انتظار کرنے والے بچوں پر حملہ کر کے ایک بچے کو قتل جبکہ 18 دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا