نامور گلوکار اور موسیقار عدنان سمیع خان کو بھارت میں پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ دہلی میں ایوان صدر میں منعقد تقریب میں صدر رام ناتھ کووند نے اعزاز دیے جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ بھی تقریب میں موجود تھے۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے عدنان سمیع خان نے 2016 میں بھارتی شہریت حاصل کی تھی۔
جنوری میں پدما شری ایوارڈ کے لیے منتخب ہونے کے بعد عدنان سمیع کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
قوم پرست کانگریس پارٹی نے انہیں منتخب کیے جانے کو ’130 کروڑ بھارتیوں کی توہین‘ قرار دیا تھا۔
اس وقت خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے گفتگو میں عدنان سمیع نے کہا تھا ’مجھ پر تنقید کرنے والے معمولی سیاست دان ہیں۔ وہ یہ سب محض اس لیے کر رہے ہیں کہ ان کا سیاسی ایجنڈا ہے اور اس سب کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔ میں کوئی سیاست دان نہیں بلکہ موسیقار ہوں۔‘
President Kovind presents Padma Shri to Shri Adnan Sami Khan for Art. He is a world renowned and celebrated music composer, concert pianist, singer and actor. pic.twitter.com/8ybkPIqhJR
— President of India (@rashtrapatibhvn) November 8, 2021
ہندوستان ٹائمز کے مطابق آج کالی شیروانی میں اعزاز وصول کرنے والے عدنان سمیع نے کہا ’بعض اوقات آپ کو اپنے جذبات کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں ملتے۔
’میں حکومت کا اور لوگوں کا شکر گزار ہوں کیونکہ ان کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
عدنان سمیع نے اعزاز اپنے والد اور والدہ کے نام کرتے ہوئے کہا ’یہ صرف اعزاز نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے جس میں نبھانے کی مکمل کوشش کروں گا۔‘
ان کے علاوہ فن کی دنیا سے اداکارہ کنگنا رناوت، فلم ساز کرن جوہر، ایکتا کپور اور مرحوم گلوکار ایس پی بالا سبرامنیم بھی ایوارڈ لینے والوں میں شامل تھے۔