10 پاکستانی سپلائرز کو مصر میں گوشت درآمد کرنے کی اجازت

پاکستان کے میٹ پروڈیوسرز کو حال ہی میں مشرق وسطیٰ سے درآمدی کلیئرنس ملنے کا سلسلہ دیکھا گیا ہے۔

پاکستان کا شمار عالمی حلال گوشت کی برآمدات میں سرفہرست 20 ممالک میں ہوتا ہے (اے ایف پی)

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر تجارت نے جمعے کو بتایا کہ مصرنے پاکستان سے گوشت کے 10 پروڈیوسرز کو درآمد کی منظوری دے دی ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ٹوئٹر پر ان 10 پروڈیوسرز کے نام بتاتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان کے 10 مذبح خانوں کو مبارک ہو جنہیں مصر کے ویٹنری کوارنٹین ڈپارٹمنٹ نے مصر کو گوشت برآمد کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ اقدام مصری ویٹنری حکام کے آڈٹ کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔‘

 

پاکستان کا شمار عالمی حلال گوشت کی برآمدات میں سرفہرست 20 ممالک میں ہوتا ہے اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) کے 2017 کے مطالعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ صنعت 27 فیصد سالانہ ترقی کر رہی ہے۔

پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق گذشتہ مالی سال میں گوشت کی ملکی برآمدات 10 فیصد اضافے کے ساتھ 334 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں، حالانکہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران چار فیصد کی کمی کے ساتھ  یہ 49.55 ملین ڈالرز رہی تھی۔

پاکستانی گوشت پروڈیوسرز نے حال ہی میں مشرق وسطیٰ سے درآمدی کلیئرنس ملنے کا سلسلہ دیکھا ہے۔

پچھلے مہینے اردن نے تین پاکستانی پروڈیوسرز کو بشمول دا آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ کو گوشت برآمد کرنے کی اجازت دی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گذشتہ سال سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی سے منجمد گوشت مملکت کو برآمد کرنے کی منظوری حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی کمپنی بنی تھی۔

کمپنی نے سعودی عرب کو 100 میٹرک ٹن منجمد ہڈیوں کے بغیر گوشت برآمد کرنے کے لیے 3.9 ملین ڈالرز کا معاہدہ حاصل کیا۔

ستمبر میں کراچی میں قائم حلال میٹ پروسیسنگ اور ایکسپورٹ انٹرپرائز نے 10 ماہ کی مدت کے لیے سعودی عرب کو بغیر ہڈیوں کے منجمد گوشت کی فراہمی کے لیے 10 لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت