لاہور میں مختلف طلبہ تنظیموں نے جمعے کو مارچ کیا۔
ناصر باغ چوک سے چیئرنگ کراس، مال روڑ تک ہونے والے مارچ میں شرکا نے تعلیمی اداروں میں فیسوں میں کمی اور تعلیمی بجٹ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
مارچ میں شامل سرکاری و نجی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبہ نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔
مال روڑ پر جلسے، جلوس اور ریلیاں نکلالنے پر پابندی ہے اور شہری انتظامیہ نے دفعہ 144نافذ کر رکھی ہے۔
اس پابندی کے باوجود طلبہ تنظیموں نے ریلی نکالی۔ اس موقعے پر پولیس کی نفری بھی موجود رہی۔