سوڈان: ’سکیورٹی فورسز مظاہرین کی لاشیں غائب اور ڈاکٹروں کا ریپ کر رہی ہیں‘

سوڈان میں مخالف کارکنوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جمہوریت کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلیوں پر جان لیوا کریک ڈاؤن کے بعد خرطوم میں دریائے نیل سے درجنوں مظاہرین کی لاشوں کو نکال کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

(روئٹرز)

سوڈان میں مخالف کارکنوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جمہوریت کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلیوں پر جان لیوا کریک ڈاؤن کے بعد خرطوم میں دریائے نیل سے درجنوں مظاہرین کی لاشوں کو نکال کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

سوڈان ڈاکٹرز کمیٹی کے مطابق پیراملٹری گروپ (آر ایس ایف) نے منگل کو مبینہ طور پر دریا سے 40 کے قریب لاشیں نکالیں۔

مظاہرین نے دی انڈپینڈنٹ کو بتایا ہے کہ انھوں نے دارالحکومت میں عام شہریوں پر فائر کھولنے کے بعد  پیراملٹری گروپ کو دریا سے لاشیں کھینچتے دیکھا ہے۔ 

عینی شاہدین نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے پیراملٹری دستوں اور فورسز کو خرطوم میں ایک ہسپتال پر فائرنگ کرتے، مظاہرین پر کوڑے برساتے اور ان کے خیموں کو آگ لگاتے دیکھا ہے جس سے اس بات کا ڈر ہے کہ جو لوگ ان خیموں میں ہوں گے وہ زندہ جل گئے ہوں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک اور طبی عملے کے رکن نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی ٹیم نے تشدد میں اضافے کے دوران فوجیوں کو سات خواتین کا ریپ کرتے دیکھا ہے۔

واضح رہے کہ ان تمام رپورٹس کی تاحال کسی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

سوڈان ڈاکٹرز کمیٹی کے مطابق پیر سے اب تک کل 101 افراد کو مارا گیا ہے اور سینکڑوں زخمی ہیں۔ تاہم ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ بہت سے مزید لاشیں بھی ملی ہیں۔

دوسری جانب خبر راساں ادارے روئٹرز کے مطابق سوڈان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سُونا نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ حالیہ تشدد میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 46 سے زیادہ نہیں ہے۔

ان تازہ ترتشدد واقعات میں اضافے کی وجہ سوڈان مظاہروں کے رہنماؤں کی جانب سے فوج کے ساتھ مذاکرات کے تازہ دور کی پیشکش کو مسترد کرنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فوج مذاکرات کے لیے ’سنجیدہ نہیں‘ جبکہ فوجی اہلکار مسلسل احتجاج کرنے والوں پر گولیاں برسا رہے ہیں اور انھیں قتل کر رہے ہیں۔

سوڈان پروفیشنل ایسوسی ایشن کے ترجمان محمد یوسف المصطفی کا کہنا ہے کہ ’ان کا گاڑیاں گشت کر رہی ہیں اور لوگوں پر گولیاں چلا رہی ہیں۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’ہم اپنا احتجاج، مزاحمت اور سول نافرمانی جاری رکھیں گے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا