بھارتی وزیر کی سنی لیونی کو دھمکی: ’ویڈیو تین دن میں ہٹائی جائے‘

مدھوبن میں رادھیکا ناچے سب سے پہلے 1960 میں محمد رفیع نے کوہ نور فلم کے لیے گایا تھا۔ سنی لیونی نے جس گانے کی ویڈیو میں کام کیا ہے اس میں اصل گانے سے صرف ’مدھوبن میں ناچے رادھیکا‘ والا جملہ ہی لیا گیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون 10 دسمبر 2020 کو ممبئی میں  گانے کے ٹیزر لانچ میں شرکت کر رہی ہیں

(اے ایف پی/ فائل فوٹو)

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ہوم منسٹر نروتم مشرا نے اداکارہ سنی لیونی اور دو گلوکاروں شارب اور توشی سے کہا ہے کہ وہ اپنے ایک گانے کی ویڈیو کے حوالے سے پہلے معافی مانگیں اور پھر اسے ہٹا دیں۔

نروتم مشرا نے اتوار کو سنی لیونی کی ایک میوزک ویڈیو جس میں وہ معروف گانے ’مدھوبن میں رادھیکا، جیسے جنگل میں ناچے مور‘  پر رقص کرتیں دکھائی دے رہی ہیں پر اعتراض کرتے ہوئے اسے تین دن میں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو سنی لیونی اور گلوکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ ہندوستان مائمز کے مطابق نروتم مشرا کا کہنا تھا کہ ’بعض ودھرمی مسلسل ہندو جذبات کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں۔ مدھوبن میں رادھیکا ناچے کی ویڈیو بھی ایسا ہی ایک قابل مذمت کوشش ہے۔‘

’میں سنی لیونی جی، شارب اور توشی کو خبردار کر رہا ہوں تاکہ وہ سمجھ جائیں۔ اگر انہوں نے معافی مانگ کر تین دن میں ویڈیو نہ ہٹائی تو پھر ہم ان کے خلاف ایکشن لیں گے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

واضح رہے کہ یوٹیوب پر 22 دسمبر کو ریلیز ہونے والے اس گانے کے اب تک 98 لاکھ کے قریب ویوز ہو چکے ہیں۔

نروتم مشرا کا کہنا ہے کہ ’اس گانے نے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے کیونکہ ہندو ماں رادھیکا کو پوجتے ہیں۔‘

یاد رہے کہ مدھوبن میں رادھیکا ناچے سب سے پہلے 1960 میں محمد رفیع نے کوہ نور فلم کے لیے گایا تھا۔ سنی لیونی نے جس گانے کی ویڈیو میں کام کیا ہے اس میں اصل گانے سے صرف ’مدھوبن میں ناچے رادھیکا‘ والا جملہ ہی لیا گیا ہے۔

یہ سنی لیونی کی نئی البم پر اٹھائے جانے والا پہلا اعتراض نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی بعض مذہبی حلقوں کی جانب سے اس گانے پر پابندی کا مطالبہ کیا جا چکا ہے کیونکہ ان کے مطابق اس گانے میں سنی لیونی کا رقص قابل اعتراض ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا