جنوبی افریقہ کے پارلیمان میں آتشزدگی: ’قومی اسمبلی مکمل تباہ‘

جنوبی افریقہ میں پارلیمانی ترجمان کا کہنا ہے کہ کیپ ٹاؤن میں واقع پارلیمان میں لگنے والی شدید آگ کے نتیجے میں قومی اسمبلی کا وہ حصہ مکمل تباہ ہو گیا ہے جہاں ارکان پارلیمان بیٹھتے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں پارلیمانی ترجمان کا کہنا ہے کہ کیپ ٹاؤن میں واقع پارلیمان میں لگنے والی شدید آگ کے نتیجے میں قومی اسمبلی کا وہ حصہ مکمل تباہ ہو گیا ہے جہاں ارکان پارلیمان بیٹھتے ہیں۔

مولوتو موتھاپو کا کہنا ہے کہ ’جہاں ممبران بیٹھتے ہیں وہ چیمبر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے جبکہ تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔‘

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اب تک اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم صدر سرل راماپوسا نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ایک گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔‘

آگ لگنے کا واقعہ اتوار کو جی ایم ٹی کے مطابق رات تین بجے کے قریب پارلیمان کے سب سے قدیم حصے میں پیش آیا جسے 1884 میں مکمل کیا گیا تھا اور اس حصے میں لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جیسے ہی صبح ہوئی تو عمارت سے اٹھتا دھواں دور دور تک دیکھا گیا۔

کیپ ٹاؤن کے میورل کمیٹی ممبر شان پیری سمتھ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ’پرانی اسمبلی کی عمارت کی چھت گر چکی ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

قدیم عمارت میں نایاب کتابیں بھی موجود تھیں قابق افریقن قومی ترانے کی اصل کاپی بھی اسی عمارت میں رکھی تھی۔

عمارت کے پرانے حصے میں لگنے والی آگ بعد میں نئے اور زیر استعمال حصوں میں بھی پھیل گئی۔

پارلیمانی ترجمان موتھاپو نے ایک آن لائن پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’فائرفائٹرز اس وقت عمارت کے نئے حصوں میں آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ قومی اسمبلی چیمبر کو آگ سے نقصان پہنچا ہے۔‘

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس پارلیمنٹ کمپلیکس میں کئی عمارتیں موجود ہیں۔ قومی اسمبلی یا ایوانِ زیریں اس حصے میں واقع ہے جسے نیو ونگ کہا جاتا ہے۔

اسی طرح ایوان بالا یا نیشنل کونسل آف پرووینسز (این سی او پی) اولڈ ونگ یا اولڈ اسمبلی میں ہے جسے کمیٹی کے اجلاسوں کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

جنوبی افریقہ کے پارلیمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’اولڈ ونگ میں لگنے والی آگ کو روک لیا گیا ہے جبکہ آگ بجھانے والا عملہ اس وقت نیو ونگ میں آگ بجھانے کی کوشش کر رہا ہے جہاں آگ سے نیشنل اسمبلی چیمبر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی افریقہ