بھارتی نیوی کے بحری جہاز میں دھماکہ: تین اہلکار ہلاک متعدد زخمی

دھماکہ اس وقت ہوا جب آئی این ایس رنویر نامی یہ جہاز ممبئی میں بندرگاہ پر لنگرانداز تھا۔ بھارتی بحریہ نے دھماکے کی کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن کہا کہ ایک بورڈ آف انکوائری اس واقعے کی تحقیقات کرے گا۔

18 اپریل 2017 کو ہندوستان کا بحری جہاز  آئی این ایس رنویر چنائی کے ساتھ خلیج بنگال میں ساحل سے دور ایک مشق میں حصہ لے رہا ہے (فائل تصویر: اے ایف پی)

بھارت کے شہر ممبئی میں بھارتی افواج کے ایک بحری جہاز پر ہونے والے دھماکے میں تین بحریہ اہلکار آج (منگل کو) ہلاک ہو گئے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بھارتی بحریہ نے دھماکے کی کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن کہا کہ ایک بورڈ آف انکوائری اس واقعے کی تحقیقات کرے گا۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب آئی این ایس رنویر نامی یہ جہاز ممبئی میں بندرگاہ پر لنگرانداز تھا۔ 


بھارتی بحریہ نے ایک بیان میں کہا ’جہاز کے عملے نے فوری طور پر صورت حال کو قابو میں کر لیا۔ کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔‘ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ بھارتی بحریہ کے جہاز ’رنویر‘ کے اندرونی حصے میں ہوا، جو نومبر سے ایسٹرن نیول کمانڈ میں آپریشنل تعیناتی پر تھا اور جلد ہی بیس پورٹ پر واپس آنے والا تھا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق کم از کم گیارہ بحریہ اہلکار زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ دھماکہ شام ساڑھے چار بجے ہوا اور اس کا تعلق بارود یا اسلحے کے دھماکے سے نہیں ہے۔ 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا