کویتی انڈر 14 ٹینس کھلاڑی کا اسرائیلی حریف سے کھیلنے پر انکار

محمد العوضي دبئی ٹینس چیمپئن شپ انڈر 14 سیمی فائنل سے اس وقت دستبردار ہو گئے جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ ایک اسرائیلی کھلاڑی کا مقابلہ کریں گے۔

دبئی ٹینس چیمپئن شپ 17 جنوری کو شروع ہوئی جس میں 50 ممالک کے 300 کھلاڑی چھوٹی عمر کے چھ مختلف زمروں میں حصہ لے رہے ہیں (تصویر:  أسامة الشاهين ٹوئٹر اکاؤنٹ)

کویت کے انڈر 14 ٹینس کھلاڑی محمد العوضي نے دبئی ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں اسرائیلی حریف کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا۔

ہفتے کو کویتی اخبار ’روزنامہ الوطن‘ کے مطابق، محمد العوضي دبئی ٹینس چیمپئن شپ انڈر 14 سیمی فائنل سے اس وقت دستبردار ہو گئے جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ ایک اسرائیلی کھلاڑی کا مقابلہ کریں گے۔

کویتی رکن پارلیمنٹ أسامة الشاهين نے العوضي کو ان کے فیصلے پر مبارک باد دی۔

دبئی ٹینس چیمپئن شپ 17 جنوری کو شروع ہوئی جس میں 50 ممالک کے 300 کھلاڑی چھوٹی عمر کے چھ مختلف زمروں میں حصہ لے رہے ہیں۔

العوضي کے اس فیصلے کو ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے فلسطینی کاز کی حمایت سراہا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا