کمیلا کا مستقبل میں ملکہ ہونے کا اعلان ’اقتدار کی منتقلی ہموار کرنا ہے‘

الزبیتھ دوم نے ڈچز آف کورنوال کمیلا کے لیے اپنی ’مخلصانہ خواہش‘ کا اظہار کیا اور قوم پر زور دیا ہے کہ وہ ملکہ کے طور پر کیملا اور کنگ کے طور پر پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس دونوں کی حمایت کریں۔

19 جون 2019 کو ملکہ برطانیہ اور ڈچز آف کورنوال کمیلا لندن میں ایک تقریب میں جاتے ہوئے۔ ملکہ الزبیتھ  نے  کہا ہے کہ کمیلا مستقبل میں ملکہ ہوں گی (اے ایف پی)

ایک شاہی تبصرہ نگار نے کہا ہے کہ تخت نشینی کے 70 ویں سال کے موقعے پر ملکہ برطانیہ کے شہزادہ چارلس کی اہلیہ کمیلا کے حوالے سے ’غیر معمولی پیغام‘ کا مقصد بادشاہت کو ’مستقبل میں تحفظ‘ دینا ہے تاکہ اقتدار کی منتقلی جتنا ممکن ہو سکے ’خلل کے بغیر‘ ہو۔

الزبتھ دوم نے ڈچز آف کورنوال کمیلا کے لیے اپنی ’مخلصانہ خواہش‘ کا اظہار کیا اور قوم پر زور دیا ہے کہ وہ ملکہ کے طور پر کیملا اور کنگ کے طور پر پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس دونوں کی حمایت کریں۔

بی بی سی کے سابق شاہی نامہ نگار پیٹر ہنٹ نے پی اے نیوز ایجنسی کو بتایا: ’یہ سب سے غیر معمولی پیغام ہے۔‘

’ملکہ یقینی بنا رہی ہیں کہ جب بھی اقتدار ان کے بیٹے کو منتقل ہو تو وہ عمل ہر ممکنہ حد تک پریشانی سے پاک اور ہموار ہو۔‘

’وہ ایک ایسے ادارے کا مستقبل محفوظ بنا رہی ہیں جس کی خدمات وہ 70 سال سے انجام دے رہی ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا: ’کمیلا کا ایک شادی میں تیسری شخص سے ملکہ بننے کا سفر اب مکمل ہو چکا ہے۔‘

شاہی مصنف پینی جنور کے مطابق اس فیصلے کی ’توثیق اوپر سے‘ ہوئی ہے۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پینی جنور نے کہا: ’یہ ملکہ کی خواہش ہے۔ یہ چارلس کی اپنی محبوب خاتون کے لیے زد نہیں۔‘

’یہ توثیق باضابطہ طور پر اوپر سے ہے اور یہ صحیح اور اچھی طرح بجا ہے، اور بالکل اسی طرح ہے جیسا ہونا چاہیے۔‘

اس فیصلے کو ملکہ کے لیے اپنی پلاٹینم جوبلی منانے کا ’بہترین‘ طریقہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اگلے شاہی دور کے منصوبے طے کرکے حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کیا ہے۔

پینی جنور نے کہا: ’ملکہ کی عمر95سال ہے اور وہ حقیقت پسند ہیں۔‘ 

’یہ ماں بیٹے کے رشتے کے لیے بہت اہم ہوگا۔ چارلس بہت خوش ہوں گے۔‘

پینی جنور نے کہا کہ ڈچز کے لیے ملکہ برطانیہ کی منظوری کی وجہ سے عوام کیملا کو ایک دن ملکہ کے نام کے ساتھ قبول کریں گے۔

انہوں نے کہا: ’ماضی میں بھی یہی کہا گیا ہے کہ عوام صرف اس صورت میں کمیلا کا ملکہ بننا قبول کریں گے جب ملکہ خود یہ واضح  کر دیں کہ وہ یہی چاہتی ہیں۔‘

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ملکہ نے اپنے دور حکومت سے آگے بھی بادشاہت قائم رکھنے کے لیے قدم اٹھایا۔

دولت مشترکہ کے مستقبل کے سربراہ (عہدہ جو خودکار نہیں ہوتا) کے طور پر چارلس کی حیثیت 2018 میں اس وقت محفوظ ہوگئی جب ملکہ نے لندن میں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں اپنے بیٹے کے حق میں عوامی طور پر لابنگ کی اور عالمی رہنماؤں نے اس فیصلے کی حمایت کی۔

پینی جنور نے کہا کہ کیملا اپنے تاریخی مستقبل کے کردار کے لیے ملکہ کی عنائیت کی مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ وفادار، دانشمند رہی ہیں اور اپنے خیراتی اداروں کے ساتھ محنت سے کام کرتی ہیں اور شہزادے کی حمایت کرتی ہے۔

’انہیں نسبتاً تاخیر سے اس کام پر لایا گیا ہے اور وہ غیر معمولی رہی ہے۔‘

یہ پوچھے جانے پر کہ کیملا ملکہ کی حیثیت سے کیسی ہوں گی، پینی جنور نے کہا: ’وہ گرمجوشی لائیں گی۔ وہ  ہنس مکھ اور دوستانہ ہیں اور ان کی آنکھ میں چمک ہے۔ ان سے مل کر لوگوں کو اچھا محسوس ہوتا ہے۔‘

پریس ایسوسی ایشن

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا